WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

3.3.16

کوڑی. خرمہرہ. کوڈی. کوکم. کونچ

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کوڑی ’’خرمہرہ‘‘کوڈی
Gowrie

دیگرنام۔
عربی میں ودع فارسی میں خرمہرہ سندھی میں کوڈیوں بنگالی میں کڑی پنجابی میں کوڈی اور انگریزی میں گوری کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
سیپ کی مانند ایک دریائی جانور کا خیال ہے جو دریا اور سمندر سے نکلتاہے اس کی پیٹھ پر دانے سے ہوتے ہیں یہ سفید اورپیلی رنگت میں ہوتی ہے۔اور بطور دو اپیلی کوڈی استعمال ہوتی ہے اس کا ذائقہ بدمزہ اور پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔بدرجہ دوم۔
افعال۔
مجفف قوی ،مسخن جالی ،مقطع،محلل اوربلغمیہ ۔۔
استعمال بیرونی۔
مجفف اور مسخن ہونے کی وجہ سے ضمادکرنے سے اعضاء کی رطوبت کو خشک کرتی ہے اورام بلغمی کو تحلیل کرتی ہے۔جالی اور مقطع ہونے کی وجہ سے بیاض چشم کو دورکرتی ہے اور جلد کے نشانات کو زائل کرتی ہے۔مجفف ہونے کی وجہ سے عروق چشم کوبھی فائدہ پہنچاتی ہے۔
جب کان بہتاہو تو زرد کوڑی جلاکر اس کی رکھ کان میں نلکی کے ذریعے ڈالیں ۔اوپر سے لیموں کا رس ڈالیں تو جوش پیداہوکر کان صاف ہوجاتاہے۔زرد کوڑی سرکہ میں تین روز بھگو کر خشک کرکے پانی میں گھس کر مہاسوں پر لگانا لیموں کے رس میں گھس کی مہاسوں پر لگانا بھی مفیدہے۔
نفع خاص۔
مجلی بصرومجفف زخم ۔
مضر۔
پھیپھڑے کیلئے ۔
مصلح۔
شہد یا سرکہ ۔
بدل۔
گھونگھا۔
مقدارخوراک۔
کشتہ کوڑی۔۔۔ایک گرام تک۔
ذاتی تجربہ۔
میری والدہ محترمہ زرد کوڑی کا کشتہ تیارکرتی ہے۔جوکہ سلسل البول اور ذیابیطس کے لئے اکسیر ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کوکم
(Cocuma Butter)
دیگرنام۔
ہندی میں کوکم ،گجراتی میں کوکم بیل ،مرہٹی میں مرگل مارا،مارواڑی میں کوکن اور انگریزی میں کوکومابیٹر کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
کوکم میوہ جو منگو ستان کی قسم ہے اس کا رنگ بیگنی پھل چھوٹی نارنگی کے برابر ہوتاہے۔یہ درخت کو نکن اور کنارا مغربی میں کثرت ہوتاہے۔اس پھل کا ذائقہ تر ش خوشگوار ہوتاہے۔
افعال و استعمال۔
اس کے بیجوں میں ایک روغن پایاجاتاہے۔جس کو کم کا تیل یا کوکم بیٹر کہتے ہیں خیال کیاجاتاہے کہ یہ پھل مچھلی کے تیل کے فوائد رکھتاہے۔اور غریب طبقہ کے لوگ اس کوگھی کی جگہ استعمال کرتے ہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کونچ 
(Cow Hedge)جلونی بوٹی۔
لاطینی میں ۔
Mucunapruriens
دیگرنام۔
کونچ پھل ہندی میں یاکماچہ سنسکرت میں شوک شمبی گجراتی میں کنواج پنجابی میں جلونی بوٹی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
کونچ ایک بیل دار بوٹی ہے جو ارد گرد کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے اس کا تنا سخت ہوتاہے پتے تین چار انچ لمبے ڈیڈھ دو انچ چوڑے سیاہی مائل گہرے سبز سیم کے پتوں کی طرح تین تین جن پر رواں ہوتاہے۔پھول کی ڈنڈی آٹھ نو انچ لمبی جن پر پھول  گچھوں میں لگتے ہیں ان کا رنگ نیلا بیگنی ہوتاہے پھلی تین چار انچ لمبی اور آدھ انچ چوڑی بھورے رنگ کی ہوتی ہے ان پر رواں ہوتاہے اگریہ جسم پر لگ جائے تو شدید خارش پیداکرتاہے اس پھلی کے اندر تخم بھرے ہوتے ہیں اسکے اندر تخم لوبیا کے مشابہ لیکن اس سے کچھ بڑے چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں ۔جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے اور اندر سے سفید رنگ کی چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے اور اندرسے سفید رنگ کی گری نکلتی ہے ۔اسی کو مغزکونچ کہاجاتاہے جوکہ بطوردواءمستعمل ہے ۔تازہ پھلی مخملی جیسی شوخ رنگ والی دھاری دار نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔مغز کارنگ سیاہ اور اندر سے سفید جبکہ ذائقہ تلخ و تیز ہوتاہے۔اس کی دو اقسام ہیں ۔
۱۔
خودرو۔
۲۔
باغوں اور کھیتوں میں لگائی جاتی ہے۔
مقام پیدائش۔
وسط ہند بمبئی کالکا پٹھان کوٹ اور بنگال میں خودرو ہوتی ہے۔
مزاج۔
معتدل مائل بہ سرد ۔
افعال و استعمال۔
مقوی اعصاب اور مغلظ منی ہے امساک لاتی اور باہ کو قوت دیتی ہے اس لئے رقت منی سرعت جریان اور ضعف باہ کیلئے سفوفات اور معاجین میں شامل کرتے ہیں اس کی تاثیرتخم اٹنگن کے مشابہ ہے اس کو سفوف کوزہ مصری ملاکر مذکورہ امراض میں دودھ کے ساتھ کھلانا مفیدہے۔
نوٹ۔
جیساکہ ماہیت میں بیان کیاجاچکا ہے کہ پھلی کاروان جسم پرلگ کر خارش اور درد پیداکرتاہے تو اس مقام پر چکنائی نہ لگائیں ۔
اسکے لگنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے بلکہ املی کو پانی یا کلونجی میں بھگو کر اس سے مقام ماؤف کودھونے سے تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
مغلظ و ممسک۔
مضر۔
بے چینی اور متلی پیداکرتاہے۔
مصلح۔
روغن مصطگی و گوند ببول ۔
بدل۔
موصلی سنبل اور تخم اٹنگن ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔
مشہورمرکب۔
لبول کبیر۔لبوب صغیر۔

No comments:

Post a Comment