WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

12.3.16

گہیوں جنگلی۔ لاجورد. لازورد. لاذن

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
گہیوں جنگلی
دیگرنام۔
عربی میں دوسرفارسی میں گندم دشتی ۔
ماہیت۔
یہ پوداگہیوں سے مشابہ ہوتاہے۔اس کا رنگ سبز جبکہ دانہ سیاہ اور ذائقہ میں قدرے تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم تر۔
افعال و استعمال۔
مسہل ،محلل ،قاتل کرم شکم ،خشک خارش اور بال خورہ کو اس کا لیپ مفید ہے۔مادہ کو پختہ کرتی ہے۔خشکی لاتی ہے۔چاکسو اورمصری کے ساتھ سرمے میں ملاکرامراض چشم کو نافع ہے۔
مقدارخوراک۔
تین گرام یاماشے ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
لاجورد’’لازورد‘‘
دیگرنام۔
عربی میں لازورد فارسی میں لاجورد سنسکرت میں راج ورت اورانگریزی میں لاپس لازولی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور نیل گوں چمک دار اور شفاف پتھر ہے۔یہ سونے کی کان سے نکلتاہے۔بہتر وہ جوکہ سخت نیلا اور براق ہو اور اصلی کی پہچان یہ ہے کہ اس کو پینے سے رنگ میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزاج۔
گرم دو خشک درجہ سوم میں ۔لاجورد مغسول سرد ایک خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مفرح و مقوی قلب۔اخلاط غلیظ کا مسہل مصفیٰ خون مدرحیض ۔۔۔
بیرونی طور پر جالی اورمجفف ہے۔
استعمال۔
جالی ہونے کی وجہ سے بہق اور برص پر طلاء کرتے ہیں ۔جالی ہونے کی وجہ سے باریک کرکے زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔لاجورد کوسرمہ کی طرح باریک پیس کر امراض چشم مثلاًرمد،دمعہ سلاق اور قرحہ چشم میں باریک کھرل کرکے بطور سرمہ لگاتے ہیں نکسیر کو روکنے کیلئے اس کا نفوخ کرتے ہیں ۔مدرحیض ہونے کی وجہ سے بطور حمول استعمال کرتے ہیں ۔
استعمال (اندرونی)
مسہل اخلاط غلیظ ہونے کی وجہ سے جنون وسواس مالیخولیا،مراق اور گھبراہٹ کو دور کرتاہے ۔دست لاتاہے۔
نوٹ۔
لاجورد کو مغسول کرکے اندرونی طورپر استعمال کریں ۔
نفع خاص۔
دافع امراض سودایہ ۔
مضر۔
کرب اور متلی پیدا کرتاہے۔
مصلح۔
مصطگی کتیرا۔
بدل۔
حجرارمنی۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام تک۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
لاذن
Cistucreticus Resina
عربی میں لاذن فارسی میں لادن فرنگی اور انگریزی میں سس ٹس کریٹی کس رسیائناکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک پہاڑی درخت کی رطوبت ہے جوغلیظ ولیس دار ہوتی ہے۔یہ درحقیقت انار کے درخت کے برابر ہوتاہے۔پتے اس کے چوڑے بہت پتلے اورسخت ہوتے ہیں اس کاپھل زیتون کی طرح ہوتاہے۔جس میں سیاہ باریک بیج نکلتاہے۔پھول سیاہی مائل سرخ ذائقہ خوشبودارتلخ ہوتاہے۔
ماہیت میں اختلاف ۔
القانون میں شیخ بوعلی سینالکھتے ہیں کہ جزیرہ قبرص میں ایک روئیدگی ہوتی ہے جسے قیسوس کہتے ہیں یہ بڑے لبلاب کی ایک قسم ہے اس روئیدگی پر شبنم گرتی ہے تو اس کے پتوں پر رطوبت کے ساتھ مل کرجم جاتی ہے۔اس کو لوگ چھڑالیتے ہیں ۔یہی لازن ہے۔
مزاج۔
گرم ایک خشک درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
نافع رمد اور منقی ٰ چشم   ہے۔ملطف محلل اورام ریاح مدربول و حیض کے علاوہ دودھ بڑھاتاہے۔مقوی معدہ وجگر ہے دافع ہچکی ہے سردی کے دردوں کو نافع ہونے کے علاوہ سہولت ولادت میں مددگار ہے۔حمولاًصلابت رحم کو مفید ہے زخموں کو مندمل کرتاہے اور اس کے نشانوں کو مٹاتاہے۔
بیرونی استعمال۔
اگر سو ریاگائے کی چربی کے ساتھ مقعد پر لگائیں تو ورم اور درد کو مفید ہے اس کی دھونی سے حشرات الارض بھاگ جاتے ہیں اس کا روغن تیار کرکے سردی کے دردوں میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ تیل بالوں کو سیاہ کرتاہے۔
تیل بنانے کا طریقہ ۔
لاذن 25گرام تلوں یا زیتون کا تیل 250ملی لیٹر گھول کر آگ پرپکاتے ہیں جب تیل کا چھٹا حصہ جل جائے تو آگ پر سے اتار لیتے ہیں ۔اس کو مذکورہ امراض میں استعمال کرتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
دو گرام یا ماشے ۔

No comments:

Post a Comment