WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

12.3.16

گوندل۔ گوندنی. گوندی. گوہ. ضب

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گوندل۔
فارسی میں بیرزد ،عربی میں ببروی ۔
ماہیت۔
گوندل کاپودا دو گز تک بلند ہوتاہے۔اس کے پتے کھجور سے مشابہ اس کی رسی بناتے ہیں اس کے پودے کے پتوں کے اندرسے ایک شاخ سیدھی اونچی نکلتی ہے۔اس کے پھولوں کا رنگ سفید ہوتاہے اور ذائقہ تلخ پتے چنانے سے پیاز یالہسن کی بوزائل کرتاہے۔
مزاج۔
سرد ۔۔۔دوم۔۔۔خشک درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
اس کا پانی دانتوں کو صاف کرتاہے اور سیلان خون کو بندکرتاہے پتے چبانے سے پیاز یا لہسن کی بو زائل کرتاہے پتوں کا لیپ محلل اورام ہے مگرمنہ سے خون آتا ہے تھوک کے ساتھ خون آتا ہو تو اس کی راکھ پھانکنے سے آرام ہوجاتاہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گوندنی’’گوندی‘‘
Delil

دیگرنام۔
فارسی میں سپستان پنجابی میں گوندی سندھی میں لیار اور انگریزی میں ڈیلل 
ماہیت۔
ایک درخت کے پھل ہیں ۔یہ مشہور درخت ہے بیری کے برابر جھاڑ دار ہوتاہے۔اس کا پھل فالسہ کے برابر گول اور کسی قدر مخروطی ہوتاہے خام ہونے کی حالت میں سبز اور پختہ ہونے  پرسرخ مثل دانہ یاقوت کے ہوجاتے ہیں ان کے اندر ایک بیج اور چیپ دار لعاب سپستان کے مانندہوتاہے۔یہ پھل موسم برسات میں پکتے ہیں ۔اس کو پھول کاسنی کی طرح پھل کا ذائقہ خام حالت میں پھیکا اور پختہ ہوکر شیریں ہوجاتاہے۔
مزاج۔
گوندی پختہ گرمی سردی میں معتدل اور تردرجہ اول میں ۔۔۔۔کونپل ہاردیابس۔
افعال و استعمال۔
گوندی کے افعال سپستان کے مانند ہیں ۔پختہ گوندی کو مثل دوسرے پھلوں کے کھاتے ہیں جوکہ ملین صدر اورمنفث بلغم ہیں ۔اسی وجہ سے کھانسی اور خشنوت صدروحلق کو فائدہ حاصل ہوتاہے گوندنی پختہ کا لعاب نکال کر ہموزن مصری سے قوام بناکر اس میں قدرے صمغ عربی اضافہ کرکے خراش دار کھانسی میں چٹاتے ہیں جریان اور رقت منی میں گوندنی کوخشک کرکے اس کا سفوف بناکر کھلاتے ہیں ۔مادہ کو معتدالقوام کرتی ہے۔گوندی کی کونپل ،مویزمنقیٰ ہرایک تولہ کو پانی میں پیس کر چھان کر ایک ماشہ گیرو کے ہمراہ خون بواسیر کو روکنے کیلئے پلاتے ہیں گوندی قاتل کرم شکم ہے۔قلاع میں گوندنی کی چھال کو پانی میں جوش دے کر کلیاں یا غرارے کراتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مخرج بلغم ،مغلیظ ۔
مضر۔
معدہ اور جگر۔
مصلح۔
گلاب،عناب ،قند سفید ،
بدل۔
سپستان ۔
مقدارخوراک۔
گوندنی خشک کا سفوف سات گرام سے دس گرام ۔۔۔۔۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
‘‘گوہ’’ضب
دیگرنام
فارسی میں سوسماریا سوس ،عربی میں ضب ،بنگالی میں گوساپ مرہٹی میں گھورپڑ اور سنسکرت میں گودھا کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
نیولے کی مانند ایک جنگلی جانور ہے اس کی دم سخت اور چھوٹی قدبلی کے برابر ہوتاہے۔اس کے پنجے میں اتنی مضبوط گرفت ہوتی ہے۔کہ دیوار سے چمٹ جاتاہے اور اس کو بہت زیادہ طاقتور انسان بھی الگ نہیں کر سکتاہے۔ذرد سیاہی مائل ہوتاہے۔گوہ رحیم یارخان میں بھی پایاجاتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
اس کا گوشت مقوی باہ ہے اور جماع کی خواہش بڑھاتی ہے۔اس کی کھال کے جوتے بنائے جاتے ہیں اور اسکی دھونی بواسیر کو بالخاصہ مفیدہے۔اس کے پنچال کو خشک کرکے مثل سرمہ کے پیس کر آنکھوں میں لگانا جالا پھولا اور نزول الماء میں نافع ہے اور اس کا لیپ ہمراہ سرکہ چہرہ کی جھائیں اور سیاہ داغ کو دور کرتاہے لیکن گرم مزاج کو مضر ہے۔
‘‘ارشاد نبی کریم ﷺاور گوہ ’’ضب
عبداللہ بن عباس ؑ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے سامنے جب گوہ پیش کی گئی اور آپﷺ نے اس کے کھانے سے احتراز فرمایا تو آپﷺ سے دریافت کیاگیاکہ یہ حرام ہے ۔آپﷺ نے فرمایا کہ نہیں یہ حرام نہیں لیکن یہ ہمارے یہاں پایانہیں جاتااس لئے میں پسند نہیں کرتا۔لوگوں نے آپ ﷺ کے سامنے دستر خوان پر کھایااور آپﷺدیکھ رہے تھے۔
صحیحین میں عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ نہ میں اسے حلال قرار دیتاہوں اور نہ حرام۔

No comments:

Post a Comment