WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

12.3.16

گندنا. پوگاٹ.پیازی. گندہ.بہروزہ . گندحک. کبریت

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گندنا’’پوگاٹ‘‘پیازی
Leck Onion
دیگرنام۔
عربی میں کراث فارسی میں گندناپنجابی میں پوگاٹ اور انگریزی میں لیک انن کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
پیاز کے پودے کیطرح اس کی لمبی لمبی اورگول شاخیں ہوتی ہیں ۔اس لئے اس کو پیازی اورپنجابی میں بھوگاٹ بھی کہتے ہیں ۔اس کے پتے تخم اور پھول پیاز کیطرح لیکن ان سے کچھ چھوٹے اور باریک ہوتے ہیں ۔اس کی جڑ میں پیاز کی گانٹھ کی طرح گانٹھ نہیں ہوتی بلکہ اس میں چند جڑیں ہوتی ہیں ۔یہ گندم چنے کے کھیتوں میں خودرو پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم و خشک۔۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
محلل ،مسکن جالی ،دافع بواسیر خونی و بادی ۔۔۔مقوی باہ ،مدربو ل و حیض ۔
استعمال۔
تخم گندنابواسیردموی وبادی بنائے جاتے ہیں یا دافع بواسیرگولیاں آب گندنا میں گوندھ کر بنائی جاتی ہیں ۔ادرار بول و حیض کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔
اس کے پتوں کاساگ پکا کر کھایاجاتاہے جوکہ درد سر پیداکرتاہے۔اور حواس کو خراب کرتاہے۔تخم گندناامراض جلدیہ میں بطور طلاء یاضماد مفیدہے۔اور جلد کے رنگ کو نکھارتاہے۔قحط کے دنوں میں اس کے تخموں سے روٹی بناکرکھلائی جاتی ہے۔
اٖفغانستان میں گندناکوہی روٹی ڈال کر پراٹھے کی طرح پکاکرکھاتے ہیں جس کو بولائی کہتے ہیں ۔جب اس کاساگ بنایاجائے یا گوشت میں پکائیں تو اس کوپانی میں ابال کر پانی دوبار تبدیل کرکے پھینک دیں ۔اس طرح سے یہ مزیدار بھی ہوگااور نفخ نہ کرے گا۔
نفع خاص۔
دافع بواسیر ،جالی۔
مضر۔
گرم مزاج کیلئے۔
مصلح۔
کشنیز ،کاسنی تازہ۔۔
بدل۔
پیاز لہسن۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام۔
مشہور مرکب۔
حب مقل ،سفوف مقلیاثا،جوارش فنجوش،حب جالینوس وغیرہ۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گندہ بہروزہ ’’بہروزہ‘‘
انگریزی میں ۔
Pine Gum (Resin Of Pinus Of Lonqifolia)
عربی میں قنہ ،بارزو فارسی میں بیرژو ہندی میں بروجا،سندھی میں بیرچوبنگلہ میں گندھ برجا اردو میں چیڑ کا گوند اور انگریزی میں پائن گم یا ریزن آف پائی نس لانگی فولیاکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ درخت چیڑکامنجمد دودھ ہے۔چیڑ کے تنے کو جابجاسے چھیل دیتے ہیں ۔تو اس میں سے دودھ ٹپک کر جم جاتاہے۔جو شروع میں سفید رنگ کا قدرے رقیق رور بعد میں بتدریج زرد منجمد اس کے بعد سرخ و خشک ہوجاتاہے۔بازار میں بہرور خشک وتر دو قسم کا دستیاب ہوتاہے۔اور دونوں اقسام ہی بطور دواء مستعمل ہیں ۔
مقام پیدائش۔
کوہ ہمالیہ افغانستان سے کشمیر تک اس کے درخت بکثرت ہوتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔بدرجہ دوم۔
افعال۔
مسخن ،محلل ،ملین کاسرریاح ،محلل اورام و مجفف قروح نافع امراض بلغمیہ و عصبانیہ منفث و مخرج بلغم مدربول و حیض مخرج جنین و مثمیہ قاتل کرم شکم۔
استعمال۔
اندرونی طورپربروزہ کو زیادہ تر بشکل سفوف و حبوب پرانے سوزاک میں استعمال کرتے ہیں ۔بروزہ یا ست بہروزہ کو گردہ و مثانہ کے زخم کوبھرنے کے اوصاف بدرجہ اتم موجود ہیں ۔نیز اس کا روغن کشید کرکے استعمال کرتے ہیں ۔روغن بہروز ہ شکر سفید ملاکر دق و سل میں کھلانامفید ہے۔
تیل نکالنے کا طریقہ ۔
گندہ بہروزہ اور آم کی لکڑی کی راکھ ہموزن ملاکر قرع انبیق میں کھینچتے ہیں سات چھٹانک گندہ بہروزہ میں سے ایک چھٹانک بھر تیل نکلتاہے۔
بیرونی استعمال۔
مجفف قروح ہونے کی وجہ سے اکژ مرہموں میں شامل کرتے ہیں ۔یہ ان زخموں کیلئے مفیدہے۔جس میں کیڑے پڑگئے ہوں تو ان کو ہلاک کرکے زخم میں تازہ گوشت پیداکرتاہے۔اوران کو جلد خشک کردیتاہے۔خنازیر وغیرہ کے تحلیل کرنے کے لئے بطور ضماداًاستعمال کرتے ہیں ۔اورام رحم ادرار حیض اخراج جلین و مشمیہ کیلئے اکلاًو حمولاًمستعمل ہے۔
نفع خاص۔
تحلی اورام ۔مدرحیض ۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے ۔
مصلح۔
روغن بنفشہ۔ کافور۔
مقدارخوراک۔
ایک گرام یا ماشہ ۔
مشہورمرکب۔
ضماد جالینوس ،مرہم جداوار، مرہم زنگار، مرہم رال، مرہم سفید وغیرہ۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گندھک ’’کبریت‘‘
Sulphur

عربی میں کبریت فارسی میں گوگرد بنگالی میں گندروگ سندھی میں گندرف ہندی میں گندھک اور لاطینی اور انگریزی میں سلفر کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
گندھک معدنی عنصر ہے۔جوکہ کبھی طبعی صورت میں خالص اور کبھی مرکبات کی شکل میں حاصل ہوتی ہے۔یہ اٹلی اور سسلی جہاں آتش فشاں پہاڑ ہیں ۔وہاں خالص یا دیگر دھاتوں سیسہ جست اور تانبہ کے ساتھ نکلتی ہے۔خالص کو سلفائیڈ جبکہ لیڈ سلفائیڈسیسہ کے ساتھ پائی جاتی ہے پھر اس کو خاص ترکیب کے ساتھ علیحدہ کرلیاجاتاہے۔جو زرد رنگ کی ڈلیاں تیزبودار ہوتی ہیں ۔
خاص بات۔
خوردنی طور پر صرف دھلی ہوئی گندھک استعمال کیجاتی ہے۔جس کو گندھک آملہ سارکہتے ہیں گندھک انسانوں کے علاوہ اکثر نباتات کا ایک جز ہیں ۔
گندھک بعض چشموں میں بھی پائی جاتی ہے۔اورچشموں کے پانی میں نہانے سے جلدی امراض دورہوجاتے ہیں جیسے کراچی میں منگوپیر۔
اقسام ۔
گندھک کی دو مشہور اقسام ہیں گندھک آملہ سارجس میں چمک ہوتی۔دوسری گندھک ڈنڈا اس میں چمک نہیں ہوتی ۔یہ مرہم میں استعمال ہوتی ہے۔
مقام پیدائش۔
اٹلی سسلی ،کشمیر ،افغانستان ،برما،اور نیپال۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم
افعال۔
مجفف ،ہلکی ملین،مصفیٰ خون،قاتل جراثیم ،محلل،جالی ،حابس الدم ،منفث بلغم ،قاطع بواسیر۔۔
استعمال۔
سلفر کو مصفیٰ خون ادویہ میں بڑی دواء تصورکیاجاتاہے۔کیونکہ یہ مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ مثلاًچمبل نارفاسی ثبورلبنیہ جزب و حکہ قوبااور داء لثلعب وغیرہ میں کھلاتے اور لگاتے ہیں ملین ہونے کی وجہ سے اس کو بواسیر شقاق المقعد اور قبض خفیف میں استعمال کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ بواسیری مسوں کے درد کو ساکن کرتی ہے۔سل اور نفث الدم میں شربت اعجاز یا خمیرہ خشخاش میں میں ملاکر چٹاتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ اور ضیق الفس بلغمی میں کھلاتے ہیں ۔گندھک کا تیزاب ایک قطرہ آب لیموں دو تولہ میں ملاکر بعدازطعام پینا ہاضمہ بڑھاتاہے۔
استعمال بیرونی ۔
قاتل جراثیم اور مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے بیرونی طور پر مذکورہ امراض جلدیہ میں طلاء استعمال کیاجاتاہے۔جبکہ دیگرقروح رطبہ سعفہ رطب آکلہ داء الثعلب داء الحیہ بہق و برص خارش اور متقرح میں اس کا مرہم بناکر لگایاجاتاہے۔تحلیل صلابات ورم ،مفاصل ورم طحال کیلئے بھی طلاء استعمال کرتے ہیں ۔مقام عقرب گزیدہ پر تسکین درد اور جذب سم کے لئے طلاء کرتے ہیں ۔
گندھک قوی دافع تعفن اور دافع بدبو ہے۔اس لئے متعدی امراض کی چھوت سے گھر کو پاک و صاف کرنے کیلئے گندھک سلگایاکرتے ہیں اس کو سلگا کرکمرہ بندکر دیں اور پانچ چھ گھنٹے تک بندرکھنا چاہیے۔اس کے بعد اس کمرہ کو استعمال کریں ۔
گندھک  کی چٹکی سے سیسہ کشتہ ہوجاتاہے۔یادرکھیں گندھک مرکبات حب کبریت گندھک کا محلول اور گندھک کا تیل خوردنی طورپر استعمال کرنے سے پاخانہ میں سفیورٹیڈہائیڈروجن کی ناگولہ بوآتی ہے۔
نفع خاص۔
مصفیٰ خون ،امراض سوداوی ۔
مضر۔
دماغ اور معدے کو۔
مصلح۔
کتیرا ،تازہ دودھ ۔
بدل۔
ایک قسم دوسرے کی بدل۔
مقدارخوراک۔
آدھ گرام سے ایک گرام تک۔
گندھک ہومیوپیتھی کے ایلوپیتھی میں بھی اس کے مرکبات سلفائیڈ کے نام سے مستعمل ہیں میں گندھک آملہ سار اور دیگرادویہ کے ہمراہ استعمال کرتاہوں ۔

No comments:

Post a Comment