WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

یاقوت. یشب. سنگ یشب. گڑھل. گل گڑھل

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
یاقوت
Ruby

دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں یاقوت انگریزی میں روبی ۔
ماہیت۔
مشہور پتھر ہے جوالماس کے بعد قیمتی ہے رنگت کے لحاظ سےسرخ نیلااور زرد ہوتاہے۔لیکن قوت رمانی کے دانہ کی طرح سب سے اعلیٰ ہے یاقوت سفید کو پکھراج اور کبود کو نیلم کہتے ہیں اس کا ذائقہ پھیکاہوتاہے۔
مزاج۔
حرارت،برودت میں معتدل۔۔۔
خشک دوسرے درجہ میں ۔
افعال۔
مفرح و مقوی قلب و دماغ ،دافع ضررسموم ہوائی ،منعطش و حافظہ حرارت غریزی ،حابس الدم ۔۔
استعمال۔
یاقوت کو نہایت باریک کھرل کرکے مفرحات اور یاقوتیات میں شامل کرتے ہیں جو تفریح و تقویت قلب اور انتفاش و حظاظت حرارت غریزی کیلئے مستعمل ہے۔
کشتہ یاقوت۔
یہ کشتہ تقویت اعضائے رئیسہ جنون مرگی ۔خفقان ،طاعون ،جریان ،خون اور سل ودق میں مستعمل ہے۔
بطور سرمہ آنکھوں میں لگانا ضعف بصر ہے جالا پھولا اور دھندوغیرہ کو دورکرتاہے۔
نفع خاص۔
مفرح و مقوی قلب ۔
مضر۔
بے ضرر۔
مصلح۔
عنبر اور سونا۔
بدل۔
ایک قسم دوسرے کی بدل ہے۔
مقدارخوراک۔
کشتہ ایک رتی سے چاررتی ۔۔۔صلایہ آدھ رتی ۔۔
مشہورمرکب۔
جواہرمہر،حب جواہر،خمیرہ گاؤ زبان ،عنبری ،جواہروالاوغیرہ۔۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
یشب’’سنگ یشب‘‘
Agate
سنگ یشب سندھی میں دلپاک ،عربی میں حجراایشب ،فارسی میں سنگ یشم اور انگریزی میں اگیٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک صاف و شفاف پتھر ہے۔سفید سبز اور خاکستری کئی قسم کا ہوتاہے۔ان میں سے سخت قسم عمدہ ہے یہ مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں 
مزاج۔
سرد خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
مقوی قلب و دماغ اور معدہ ہے۔دافع وسواس اور خفقا اندرونی زخموں کیلئے اکسیر ہے ۔گلے میں لٹکانا خفقان اور وسواس کیلئے نافع ہے 
مقدارخوراک۔
ایک گرام۔
مشہورمرکب۔
خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا،مفرح کبیر ،مفرح شاہی وغیرہ۔۔۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گڑھل ‘گل گڑھل
China Rose

لاطینی میں 
Hibiscus Rosasinensis

عربی میں انفرا،ہندی میں جاسون سندھی میں روح دھان یا گھوڑا ول مرہٹی میں جاسندی گجراتی میں جاسس سنسکرت میں کنج پرے یا جپاشپ بنگلہ میں جواپھوہر گاچھ اور انگریزی میں چائنا روز کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
گڑھل بہت سی شاخوں والاانار کے درخت کے برابر جھاڑی کی طرح درخت ہے۔جس کے پتے توت کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں پھول گہرے سرخ رنگ کا ہوتاہے۔لیکن اندرسے خالی پیالے کی طرح جس کی ڈنڈی لمبی ہوتی ہے۔اس پودے کو باغ باغیچوں میں خوبصورتی کیلئے لگایاجاتاہے۔کیونکہ یہ بہت سرسبز ہوتاہے اورسرخ رنگ کے بڑے بڑے پھول خوبصورت لگتے ہیں یہ جنگل میں خودرویا اس کی قلمیں لگائی جاتی ہیں ۔اسکی جڑ سرخ ہوتی ہے۔اسکا پھول بطور دواء استعمال کیاجاتاہے۔
مزاج۔
معتدل لیکن سردی کی طرف مائل۔۔۔
افعال۔
مفرح و مقوی قلب۔مقوی حواس ،تریاق یرقان اس کی گلقند مانع تبخیر ملین مصفیٰ خون ۔۔
استعمال۔
مقوی حواس ہونے کی وجہ سے ہسٹریا خفقان جنون اور وحشت میں مفیدہے۔مفرح و مقوی قلب کے علاوہ مقوی باہ ہے۔اگر اس کے پھول خشک کرکے سفوف بنایاجائے اور چالیس دن استعمال کیاجائے تو جسم میں چستی اور طاقت آتی ہے۔منی پیدا کرتاہے۔اس کے پھولوں کا خیساندہ بھی پلایاجاتاہے۔اور اسکے پھولوں سے گلقند یا شربت بھی بنایاجاتاہے۔
گڑھل کی گلقند۔۔۔
بہترین ملین اور مانع تبخیرہے۔اس سے فساد خون دور ہوجاتاہے۔
شربت گل گڑھل۔
میں ذاتی طور پر گل گڑھل کا شربت گرمی کے امراض پیشاب کی جلن اور یرقان میں خصوصی طور پر استعمال کرتاہے۔جوبے حد مفید و مجرب ہے۔
نفع خاص۔
مفرح ۔
مضر۔
سرد مزاجوں میں ۔
مصلح۔
چینی فلفل سیاہ۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام۔

No comments:

Post a Comment