WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

13.3.16

ماجوپھل. مازو .مازوئے سبز. مال کنگنی. مامیثا. عصارہ مامیثا

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ماجوپھل ’’مازو‘‘مازوئے سبز
انگریزی میں 
Gallnut Or Oak Galls
دیگرنام۔
عربی میں عفص فارسی میں مازو سندھی میں ماوا گجراتی میں مازیاں مرہٹی میں مائے پھل بنگالی میں ماجو ہندی میں ماجو پھل کہتے ہیں ۔
اس کا درخت عموماًسرو کے درخت اور بعض کے نزدیک بلوط کے درخت کی طرح ہوتاہے۔مازو اس درخت کا پھل ہے مازو پھل گول چپٹا برابر بیر کے ہوتاہے۔درخت مازوکی شاخوں میں ایک خاص قسم کے کیڑے سوراخ کرکے وہاں اپنے انڈے رکھ دیتے ہیں جن سے ان مقامات پر گانٹھیں پیداہوجاتی ہیں ۔یہی مازو کہلاتی ہے۔ان میں کیڑے مرکز سے سطح تک سوراخ کرکے اڑ جاتے ہیں ۔بے سوراخ مازو جن کو کاٹ کا کیڑا باہر نہ نکلاہو بہتر سمجھتے جاتے ہیں اچھا مازووزنی اور اوپر سے نیلگوں ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
شام ایران ترکی ایشیانے کوچک۔
مزاج۔
سرد ایک خشک درجہ دوم۔
افعال۔
قابض مجفف ،حابس الدم ،دافع ،تعفن ،موئے سیاہ کنندہ ،حابس سیلان الرحم ۔
استعمال بیرونی ۔
مازوکو قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے سفوف کرکے پسینہ کی کثرت کو روکنے اور اس کی بد بو کو زائل کرنے کے لئے بدن پر ملتے ہیں بہتے ہوئے کان میں اس کے سفوف کو آب خرفہ میں ملاکر کان میں ڈالتے ہیں قابض اور مجفف ہونے کی وجہ سے دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے اور ان کے جریان خون کو بندکرکے اور منہ سے سیلان رطوبت کو روکنے کیلئے سنونات میں شامل کرتے ہیں تنہا بھی استعمال کرتے ہیں اس کو جوش دے کر غرغرے بھی کراتے ہیں استرخائے لہات سوزش حلق قلاع اورورم لثہ میں ذروراًوغرغراًمستعمل ہے مازو دافع تعفن ہے اس لیے منہ کی بدبو کو دور کرتاہے۔دافع تعفن ہونے کی وجہ سے قروح ساعیہ نملہ آکلہ وغیرہ میں ذروراًاستعمال کیاجاتاہے ۔سرکہ کے ہمراہ طلاء کرنے سے داد داء الثعلب جھائیں وغیرہ کے لئے مفید ہے آنکھ کے امراض خصوصاًدمعہ سلاق اور جرب چشم میں اکتحالاًمفیدہے۔حابس الدم ہونے کی وجہ سے تازہ زخموں پر اس کا ذرورکیاجاتاہے۔نکسیر بندکرنے کیلئے اس کی نسوار دی جاتی ہے۔کیونکہ نسوار لینے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔خروج مقعد اور قروح مقعد میں اس کا ذرور کیاجاتاہے نیزاس کے مطبوخ سے آبدست کراتے ہیں چونکہ مازو بالوں کو سیاہ کرتاہے۔لہذا خضابوں میں بکثرت مستعمل ہے۔
استعمال اندرونی ۔
اندرونی طور پرمازو کو قرحہ آمعاء اسہال کہنہ اور سیلان الرحم میں استعمال کرتے ہیں اس طرح کثرت حیض بول الدم اور اسہال دموی میں بذریعہ شافہ یا حمول مازو کا جوشاندہ بذریعہ حقنہ اور سفوف بناکرکھلایاجاتاہے۔
نفع خاص۔
قابض ،حابس۔
مضر۔
سینہ اور حلق کے لئے ۔
مصلح۔
کتیرا ،صمغ عربی اور انڈا نیم بریاں ۔
بدل ۔
مائین خورد۔
پوست انار۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام یا ماشے ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
مال کنگنی
 Staff Tree
لاطینی میں ۔
Celastrus Paniculata
دیگرنام۔
بنگالی میں لتاپھٹکی ،ہندی میں مال کنگنی ،مرہٹی میں مال کنگونی اور انگریزی میں سٹاف ٹری کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ایک بیل دار بوٹی ہے۔جو قریب کے درختوں پر چڑھ کر رسیوں کیطرح ان کی شاخوں پر پھیلتی ہے۔اس کی چھال زرد اسفنجی اوربعض اوقات ریشہ دار ہوتی ہے۔ٹہنیاں نرم اور پچیدہ ان کی لکڑی بھی نرم اور اسفنجی ہوتی ہے۔پتے تین چارانچ لمبے دو تین انچ چوڑے لمبوتری شکل کے نیچے سے سکڑے ہوئے اوپر سے چوڑے ہوتے ہیں ۔پھول زردیا سبزی مائل زردرنگ کے مخروطی شکل کے دوسے چار انچ لمبے ہوتے ہیں ۔ان کی ڈنڈی بھی لمبی ہوتی ہے۔ساون میں پھول گرکر پھل لگتے ہیں پھل چنے یامٹر کے برابر خوشوں میں لگتاہے جو پھل پکنے کے  بعدپھٹ جاتے ہیں اور تخم باہر سے بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں ۔ان کا رنگ دار چینی جیسا ہوتاہے جس پر لکیریں سی ہوتی ہے۔تخم کے اوپر ایک سرخ رنگ کا غلاف ہوتاہے۔یہ پھل خشک ہونے پر تین شقوں میں پھٹ جاتاہے اورہرایک شق سے دو تین سہ گوشہ تخم نکلتے ہیں ۔یہی تخم مال کنگنی کہلاتے ہیں اور بطور دواء مستعمل ہیں ۔ان کا مزہ تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
کوہ ہمالیہ کے دامن کشمیر آسام کوہ اردلی پربت بہار اور دکشنی بھارت بکثرت ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم۔۔۔بعض کے نزدیک گرم درجہ دوم خشک درجہ سوم۔
افعال۔
مقوی ذہن و حافظ،دافع امراض باردہ و بلغمیہ مقوی معدہ و ہاضمہ کاسرریاح مقوی باہ مصفیٰ خون ،منفث بلغم ،ملین شکم ،مدر،معرق۔محلل
استعمال۔
مقوی ذہن و حافظ ہونے کے باعث پروفیسر اور طلباء یا ذہنی کام کرنے وال افراد کی تقویت ذہن کے لئے استعمال کرتے ہیں دودھ میں مال کنگنی کے بیج پکا کر پینانظام عصبی کو چست کرتاہے۔
مال کنگنی کا روغن زیادہ تر اندرونی اوربیرونی امراض میں استعمال کیاجاتاہے۔لہٰذا تخم مال کنگنی کو کولھومیں پیل کر بیجوں کا تیل نکالاجاتاہے۔
مقوی باہ ہونے کی وجہ سے نامردی اور ضعف باہ میں دس دس بوند پان میں رکھ کر کھلانے سے بہت فائدہ ہوتاہے۔دوران استعمال دودھ اور گھی کا استعمال زیادہ کریں ۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے وجع المفاصل فالج لقوہ عرق النساء نقرس اور دردوں میں کھلاتے ہیں ہاضم اورمقوی ہونے کی وجہ سے بھوک کی کمی و امراض معدہ میں مستعمل ہے۔
مدر ہونے کی وجہ سے روغن مال کنگنی کو دودھ کی لسی میں ملاکر استعمال کرنے سے کمی پیشاب اورتقطیر البول کو دور کرتاہے۔معرق ہونے کے باعث اس کے روغن کو استعمال کرنے کے فوراًبعد بکثرت پسینہ آنے لگتاہے۔
مال کنگنی کے بیج یا اس کا تیل دودھ میں ہر روز صبح پلاتے رہنے سے حافظہ تیز ہوجاتاہے۔
بیرونی استعمال۔
روغن ماکنگنی کو وجع المفاصل ،فالج لقوہ درد کمر نقرس عرق النساء وغیرہ میں مالش کرنے سے فائدہ ہوتاہے۔یہی روغن مقوی باہ طلاء میں شامل کرتے ہیں جوکہ محرک اعصاب مصفیٰ خون ہونے کے باعث جذام برص اور جرب و حکہ میں استعمال کرتے ہیں ۔محلل اورام ہونے کی وجہ سے اس کے پتوں اور تخموں کا پلٹس بناکر پرانے اور نئے ورموں ناسوروں پر لگاتے ہیں ۔
جسم کے کسی حصہ کے بے حس ہوجانے کی صورت میں روغن ماکنگنی کی مالش بڑی مفیدہے۔اس کو ہتھیلی پر ملنا بینائی کو تیز کرتاہے۔
نفع خاص۔
مقوی باہ ،امراض بلغمیہ ۔
مضر۔
گرم مزاج خصوصاًجوانوں میں ۔
مصلح۔
شیرگاؤ،روغن زرد،
بدل۔
روغن قرنفل۔
مقدارخوراک۔
تخم نصف گرام سے ایک گرام یا ماشہ ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
مامیثا’’عصارہ مامیثا‘‘
Papaver Rboes
دیگرنام۔
فارسی میں بن پوستہ انگریزی میں پاپے ورربوس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مامیثاایک مفروش بوٹی ہے۔اس کے پتے سفیدی مائل کنگرے والے روئیں اور چیپ دارہوتے ہیں پھول زرد بو تیز ذائقہ تلخ اور رطوبت سے بھرے ہوتے ہیں اس کے تخم سیاہ تلوں کے مشابہ ہوتے ہیں ۔
دوسری قسم کے پھول سرخ رنگ کے ہوتے ہیں لیکن بطور دواًزرد رنگ کے پھولوں والی بوٹی استعمال کیجاتی ہے۔
مقام پیدائش۔
ایران و شام ۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم۔
افعال۔
مبرد ،مجفف ،رادع ,قابض 
استعمال
اکثر اس کا عصارہ بیرونی طور پر ہی استعمال کرتے ہیں مبرد ہونے کی وجہ سے ہرے دھنیے کے پانی میں پیس کر آنکھ کے آس پاس لیپ کرنے سے آشوب چشم حار کو مفید ہے اس کا لیپ ورم حار سرخ بادہ وغیرہ کے لئے بھی بہت زیادہ مفیدہے۔آنکھ کے معالجات خصوصاًماشرا جمرہ شیدید اور فلغمونی میں طلاء استعمال کرتے ہیں ۔دمعہ استرخائے جفن اور ضعف باصرہ میں اکتحالاًمستعمل ہے ۔درد سر حار کے علاوہ وجع المفاصل حار میں لیپ کرنا مفید ہے قلاع دہن اور قروع ساعیہ میں بطور ذروراًاستعمال ہوتاہے۔آنکھ کے زخم کو صاف کرتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے عصارہ مامیثا کو اسہال صفراوی میں سفوف بناکر کھلایاجاتاہے۔
نفع خاص۔
امراض چشم میں ۔
مضر۔
امراض طحال میں ۔
مصلح۔
شہد بادام شیریں ۔
بدل۔
سماق۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام یا ماشہ ۔
نوٹ۔
عصارہ بنانے کی ترکیب عصارہ میں دیکھیں ۔اس میں پتے اور شاخیں وغیرہ استعمال ہوتی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment