Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کماذریوس (عربی میں )بلوط الارض
ایک قسم کی گھاس ہے جو ایک بالشت لمبی پتے چھوٹے لیکن شکل ورنگ میں بلوط کے پتوں کی مانند ہوتے ہیں تخم انیسوں کے تخم سے چھوٹے ہوتے ہیں مناسب یہ ہے کہ اس کو پک جانے کے بعد اکھیڑیں اور یہ احتیاط رکھیں کے پتے پھول اور بیج گرنہ جائیں ساون میں پتھریلی زمین پر پیداہوتی ہے اس کا ذائقہ نہایت تلخ ہوتاہے۔قوت سات سال تک باقی رہتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
سدوں اور مسامات کو کھولتی ہے مدربول و حیض ہے اورام کو لطافت بخشتی ہے سرکہ میں پکا کر اس کا لیپ کرنے سے تلی کا ورم تحلیل ہوتاہے آنکھ کے کوئے ناسور میں اس کوپیس کر بھر نے سے نفع دیتاہے۔
مقدارخوراک۔
تین سے چھ گرام ۔۔۔

کمرکس ’’چیناگوند‘‘ڈھاک کو گوند‘صمغ پلاس ۔
Bengal Kino...Buteae Gummi
دیگرنام۔
چینا گوند چنی گوندڈھاک کو گوند اردو عربی اور فارسی میں صمغ پلاس ہندی میں کمرکس سنسکرت میں پلاش نریاش اور انگریزی میں بنگال کائنو کہتے ہیں ۔
ماہیت۔

درخت پالاس کے تنے میں شگاف دینے سے جو رس نکل کر جم جاتاہے اس جمع کرلیتے ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی بونہیں ہوتی ۔اس درخت کی مکمل تفصیل پلاس پاپڑا میں دیکھیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔
افعال۔
حابس سیلان الرحم ،ممسک و مغلظ منی مجفف قابض معدہ و آمعاء حابس اسہال ۔
استعمال۔
کمراور رحم کی طاقت کیلئے دوسری دواؤں کے ہمراہ یا گھی میں بھون کر اس کی پنجری بناکر زچہ عورتوں کو کھلاتے ہیں اسی وجہ سے اس کانام کمرکس مشہور ہے ممسک و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے مقوی باہ اور دافع رقت و جریان حابس سیلان سفوف ومعاجین میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال بندکرنے کیلئے سفوفاًاستعمال کرتے ہیں مجفف ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم کیلئے حمولاًبہت زیادہ مستعمل ہے اس کو تنہا یا مصری کے ہمراہ سفوف کر کے دودھ کے ساتھ مذکورہ امراض میں استعمال کرتے ہیں قابض اور مقوی ہونے کی وجہ سے سنگرہنی اور خروج مقعد میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
حابس سیلان مغلظ منی و ممسک ۔
مضر۔
اعضائے اسفل ۔
مصلح۔
کتیرا دودھ گلاب صندل ۔
بدل۔
گوند ببول۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین ماشہ ۔

کمرکھ
Averrhoa Carambola
دیگرنام۔
فارسی میں کمرخ گجراتی میں تمرک مرہٹی میں کرمر بنگالی میں کمرک کام رانگ اور انگریزی میں آیو ر ہیوکیرم بولاکہتے ہیں ۔
اس کمرک بھی کہتے ہیں یہ ایک پھل ہے جوتین انچ لمبا اورچھ پہلو ہوتاہے۔اس کے درمیانہ قد کے درخت باغوں میں لگائے جاتے ہیں ۔خام ہونے کی حالت میں سبز اور پختہ ہونے پر زرد رنگ کاہوجاتاہے۔اس کا مزہ ترش و شیریں ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد تر درجہ ۔۔۔اول۔
استعمال و افعال۔
اس کو بطور میوہ سالن اور اچار کھایاجاتاہے کمرکھ قابض ہوتاہے ۔کمرکھ صفراوی قے دستوں کو بند کرنے اور پیاس کی تسکین کیلئے اس کا پانی نچوڑ کر پلاتے ہیں تمام افعال میں ریباس کے مشابہ ہے۔
اس کا رس کپڑے دھونے میں استعمال کیاجائے تو داغ دھبے اتر جاتے ہیں
نفع خاص۔
مسکن حدت صفراء ۔
مضر۔
سرد مزاج کو۔
مصلح۔
گرم دوائیں ۔

ریباس ۔
No comments:
Post a Comment