WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

6.3.16

نرملی۔ نیل کنٹھی

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
نرملی
Clearing Nut Tree

دیگرنام۔
ہندی میں کنک سنسکرت میں نرملی پھل بنگلہ میں نرمل پھل انگریزی میں کلیرنگ نٹ ٹری اور لاطینی میں سٹرکنوس بوٹیٹوورم کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک درخت کا تخم ہے۔جو بکائیں کے درخت کے برابر ہوتاہے۔اسکی چھال سیاہ ہوتی ہے۔اور اس میں گہری دھاریاں پڑی ہوتی ہیں ۔پتے کرنجوہ کے پتوں کی طرح لیکن اس سے چھوٹے پھل پک کر جامن کی طرح سیاہ اور اس میں کچلہ کی طرح سخت بیج جوتھوڑا گودے سے لپٹاہوا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ درخت بنگال وسط ہند،جنوبی ہندی اور برما میں ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد خشک ۔۔۔بدرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
اس کے بیج جوکہ سیاہ پھل کے گودے میں ہوتے ہیں گدلے پانی کو صاف کردیتے ہیں ہٹیلے اور پرانے اسہال میں نصف تاایک بیج چھاچھ کے ساتھ باریک رگڑ کر سات روز تک متواتر کھلاتے ہیں قرحہ سوزاک میں آٹھ بیجوں کا خیساندہ مصری ملاکر پلاتے ہیں پختہ پھل سفوف بمقدار نصف چمچہ خرد قے لانے کیلئے دیاجاتاہے۔
بیرونی استعمال۔
جب آنکھوں سے پانی بہت بہتا ہو تو ان کوشہد اور تھوڑا ساکافور کے ساتھ عرق گلاب میں پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
نیل کنٹھی 
ماہیت۔
مشہورپہاڑی بوٹی جو زمین پر مفروش ہوتی ہے۔اسکی ٹہنی یا شاخیں نہیں ہوتیں پتے بیضوی اور چوڑے ایک طرف سے سبز دوسری طرف سے گہرے سرخ اور کھردرے ہوتے ہیں ۔پھول دو دوپتوں والے نیلے رنگ کے اور لگ بھگ دو ڈھائی انچ منجریوں کی طرح لمبے ہوتے ہیں ۔پھل گول اور جڑ نیلے رنگ کی ہوتی ہے۔
مقام پیدائش۔
پہاڑی علاقوں میں چھ ہزار سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر ملتی ہے۔
مزاج۔
گرم تر ۔۔۔بعض کے نزدیک گرم خشک ۔۔۔بدرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
مصفیٰ خون ،دافع تپ کہنہ ۔
مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے فساد خون آتشک سوزاک پھلبہری کے لئے مفیدہے سرخ باد کو بالخصوص فائدہ کرتی ہے۔مزمن بخاروں کے دفعیہ کیلئے اس کے خشک پتوں کا سفوف بمقدار ایک گرام صبح و شام پانی کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔ 

No comments:

Post a Comment