WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

6.3.16

نمک سیاہ۔ نمک شور۔ نواڑی کا پھول

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
نمک شور
Sea Salt

دیگرنام۔
فارسی میں ملح البحراردو میں سمندرنمک گجراتی میں دریائی لون اور انگریزی میں سی سالٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ نمک ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کو سورج کی تپش سے خشک کرکے حاصل کیاجاتاہے۔اطباء نے اسے کم تر اور قدرے تلخ بیان کیاہے۔اس نمک کو ایران میں آٹے میں ملاکر خمیراٹھا کرروٹی پکاتے ہیں ۔
افعال۔
یہ زیادہ تر کاسرریاح منفث بلغم قالع لزوجات اور مخرج بلغم ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
نمک سیاہ ’’کالا نمک‘‘
Black Salt

دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں ملع اسود اردو میں سونچر پنجابی میں سونچل نمک ہندی میں کالا نمک بنگلہ سچلی لون سندھی میں کارولون سنسکرت میں سودرچل اور انگریزی میں بلیک سالٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ مصنوعی سجی اور سیندھا نمک سے بنایاجاتاہے اور ہاضم سفوف میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔اس میں کلورائیڈ آف سوڈیم سلفیٹ آف سوڈا ،کاسٹک سوڈا اور تھوڑا ساسلفیٹ آف سوڈیم بھی پایاجاتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔بدرجہ دوم۔
افعال۔
کاسرریاح،ہاضم طعام ،دافع درد شکم ،قاتل دیدان مقئی مخرج بلغم مگر اس کے استعمال سے ناخوشگوار ڈکار آتے ہیں ۔
استعمال ۔
سرد یا گرم نمکین پانی کے غرارے گلے کی بیماریوں میں بہت فائدہ کرتے ہیں بچوں کے چنونے میں نمکین پانی کاحقنہ نہایت مفید ہے۔کم مقدار میں نمک کھانا بلغم کو خارج کرتاہے۔اور زیادہ مقدارمیں کھانا قے لاتا ہے ۔چنانچہ ایک تولہ پسا  ہوا نمک ڈیڈھ پاؤ پانی میں حل کرکے پیناقے آور ہے۔اگر کسی طرح جونک حلق یا معدے میں چلی جائے تو نمکین پانی سے قے کرانے سے باہر نکل آتی ہے جسمانی ساختوں میں محلول مادہ کے اخراج کو زیادہ کرتاہے اس لئے یہ جسمانی یوریا کے اخراج کو بڑھاتاہے۔رطوبت لمفاویہ کی پیدائش کو تیز کرتاہے۔اگر خوراک میں نمک کا استعمال نہ کیاجائے تو ضعف لاحق ہوجاتاہے۔اس سے انیمیا اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوجاتی ہے۔
استسقاء کے مریضوں کو غذا بغیر نمک دی جائے تاکہ زراپسی کی شکایت میں زیادہ پیاس نہ لگے ۔
نمک شور۔
عظم طحال کیلئے مفید ہے اور سمندر کے نمکین پانی سے غسل کرنا شاہتروں کی رو سے اچھا ہے۔
سندھانمک۔
سینہ سے بلغم لزج کو اکھاڑتاہے۔چربی کوکم کرتاہے اور اس کی مداوت یا کثرت استعمال سے قوت باہ پربرا اثر پڑتاہے۔بدن کو لاغر کرتاہے۔اور بال قبل از وقت سفید ہوجاتے ہیں ۔
مقدا ر خوراک۔
دو سے چھ گرام حسب ضرورت۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
نواڑی کا پھول۔
ماہیت۔
ایک درخت کا چنبیلی جیسا پھول ہے۔جس میں خوشبو نہیں ہوتی ۔ابتدائے گرما اور برسات میں پھول آجاتے ہیں ۔فارسی میں گل نواری اورجنگلی نواڑی کوبن نواڑی کہتے ہیں ۔
مزاج ۔
سرد تر۔
افعال و استعمال۔
تینوں خلطوں کے فساد کو دور کرتاہے۔دماغ کو قوت دیتا اور خلیان خون کو دفع کرتاہے۔گرمی کے بخاروں کو نافع کرتاہے۔گرمی کے سردرد کو تسکین دیتاہے۔اس کا لیپ بالخاصہ کو تحلیل کرتاہے۔
مقدارخوراک۔
دو سے پانچ گرام۔

No comments:

Post a Comment