WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

9.2.16

چرونجی. چقندر. چکوترہ

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
چرونجی
(Cuddaph Almond)

دیگرنام۔
اُردومیں چرونجی ہندی میں پیالا عربی میں حب السمنہ فارسی میں نقل خواجہ گجراتی میں چارولی بنگلہ میں پیاس سندھی میں نیزامیود اور انگریزی میں کڈپہ آمنڈ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
اس درخت کی لکڑی سخت اورسرخ رنگ کی ہوتی ہے۔لیکن لکڑی کامرکزی حصہ سیاہ ہوتاہے پتے چھ انچ سے دس انچ تک لمبے چمڑے کی طرح مضبوط پھول گول سبزی مائل سفید گچھوں کی شکل میں پھل سیاہ رنگ کے قدرے بھچے ہوئے بیروں کی طرح کھائے جاتے ہیں۔ان پھلوں کے اندرگٹھلی ہوتی ہے۔جس کے اندردوخانے ہوتے ہیں۔ان کے اندر بیج ہوتے ہیں۔جن کو مغز چرونجی کہتے جن کا مزہ پھیکا خوش ذائقہ اور چکنا ہوتاہے
مقام پیدائش۔
ہندوستان اور برما کے گرم وخشک علاقوں میں خودروپایاجاتاہے۔
مزاج۔
گرم تر اور بعض کے نزدیک گرم تر درجہ اول۔
افعال۔
مسمن بدن۔
مقوی باہ جالی۔
استعمال۔
چرونجی کثیرال غذا  ہے لاغرا شخاص کو فربہ کرنے کیلئے حریرے میں شامل کرکے پلاتے ہیں۔ضعف باہ کے مریض میں قوت باہ زیادتی کرتی ہے جالی ہونے کی وجہ سے اس کے تازہ پھل کا گوداپتھرپیس کرضمادکرنا رنگ بشر کو صاف کرتاہے۔اس کا حیررہ بادام اور شکر کے ساتھ باہ کوبڑھاتے ہے بعض علاقوں میں اس کے پھل کو بیروں کی طرح کھاتے ہیں اور گھٹلی کو بادام کی بجائے استعمال کرتے ہیں ۔اس کو بھون کر کھایاجائے تو نہایت لذیز ہوتاہے۔اس کاتیل بطور کھوٹ روغن بادام میں ملاتے ہیں
نفع خاص۔
مسمن بدن۔مقوی باہ۔
مضر۔
ثقیل اور دیر ہضم۔
مصلح۔
سکنجین اور شہد ۔
بدل۔
پستہ اور تل۔
مقدارخوراک۔
چھ ماشہ سے ایک تولہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
چقندر
(Beet Root)
دیگرنام۔
فارسی اور عربی میں سلق سندھی میں سورن ہندی میں چکندر اور انگریزی میں بیٹ روٹ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
شلجم کی مانند مشہور ترکاری ہے یہ اندر اور باہر سے سرخ ہوتاہے بلکہ گہرا سرخ مائل بہ سیاہی جس کاذائقہ قدرے شیریں ہوتاہے۔اس کے پتے پالک کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔اس کو عام طور پر بطور سلاد استعمال کرتے ہیں اور آج کل اس سے چینی حاصل کی جاتی ہے۔
مزاج۔
گرم تر۔
افعال ملین ،جالی ،محلل اورام۔
استعمال۔
چقندر کو تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکاگر بطور نانخورش بکثرت استعمال کرتے ہیں۔اس سے غذائیت کافی حاصل ہوتی ہے ۔ملین طبع ہے لٰہذا قبض کی حالت میں اس کا استعمال سفید ہے۔بطور سلاد استعمال کرنے سے پیشاب اور پاخانے کا رنگ گہرا ہوجاتاہے ۔جبکہ زبان بھی سرخ ہوجاتی ہے۔
بیرونی استعمال۔
اس کے پتوں کا پانی شہد کے ہمراہ داد بہق اور کلف وغیرہ پر لگاتے ہیں سر کی بھوسی کو زائل کرنے کیلئے اس سے سر کو دھوتے ہیں چقندر اور اس کے پتوں کو جوش دے کربھی سر کی بھوسی کو دور کرنے نیز سر کی جوئیں مارنے کیلئے سرکو دھوتے ہیں۔ہاتھ پاؤں کے پھٹ جانے کی صورت میں پتوں کے جوشاندے میں ان کو بار بار رکھتے اور دھوتے ہیں۔ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے پتوں کا پانی نکال کر ضماد کرتے ہیں۔بالوں کو اگانے اور خوب صورت و ملائم بنانے کیلئے مہندی کے ہمراہ چقندر کے پتون کو پیس کر لگاتے ہیں۔اس طرح کرنے سے بال لمبے اور ملائم ہوجاتے ہیں
نفع خاص۔
ملین طبع اور جالی ۔
بدل۔
شلجم۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
چکوترہ(Citron)
دیگرنام۔
فارسی اور سندھی میں چکون بنگلہ میں ناز نگالیبو سنسکرت میں مدہوکرکئی جبکہ انگریزی میں سٹرون کہتے ہیں۔
ماہیت۔
لیموں کی قسم سے ایک پھل ہے اس کا درخت نارنگی کے درخت سے ذرا بڑا ہوتاہے۔چکوترہ نارنگی سے خرپزہ کے برابر ہوتاہے۔اس کا چھلکا نارنگی سے موٹا اور کھردرا اس کا مغز سرخ رنگ کا اور ذائقہ چاشنی دارہوتاہے۔
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم۔
افعال۔
مقوی و مفرح قلب حار ،مسکن صفراء مقوی معدہ حار۔
استعمال۔
چکوترہ کا مغز نکال کر کھلایاجاتاہے صفراوی اور دموی مزاج اشخاص کیلئے مفیدہے۔پیاس کو تسکین دیتا اور قلب حار کو تقویت و تفریح پہنچاتا ہے معدےکوقوی کرتاہے اس کے افعال و خواص نارنج کے مثل ہیں پیاس اور بخاروں کو تسکین دیتا ہے بھوک لاتا ہے اس کاچھکا رنگ بشرہ کو صاف کر تا ہے۔بلغمی مزاج کو مضرہے۔
نفع خاص۔
دافع حدت خون و صفراء۔
مضر۔
جگر کیلئے۔،
مصلح۔
شہد اور قند ۔
بدل۔
نارنچ 

No comments:

Post a Comment