WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

9.2.16

چرچٹہ , پھٹکنڈہ. چرس’’ فلک سیر ‘‘ چرچٹہ مبنزلہ تریاق

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
چرچٹہ (پھٹکنڈہ)
(Prickly Chaff Flower)

دیگرنام۔
فارسی میں فارواژگونہ سندھی میں ابت کنڈڑی ہندی میں چرچرایا چرپٹہ گجراتی میں اکھیرو،سنسکرت میں اپامارگ پنجابی میں پھٹکنڈہ مرہٹی میں اکھاڑا جبکہ انگریزی میں پرکلی چیف فلاور کہتے ہیں۔
ماہیت۔
اس کا پودا تین فٹ تک بلند ہوتاہے۔جڑ سے کئی ٹہنیاں ایک ساتھ نکلتی ہیں۔شاخیں بارک پتے بیضوی اور کھردرے چھوٹے پھول جو کپڑوں سے چمٹ جاتے ہیں ۔ماہ جنوری میں یہ پودا پورے جوبن پر ہوتاہے اس کے بیجون کار نگ سرخ پتے سبز اور پھول سبزی مائل سفید ہوتے ہیں ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
اقسام۔
پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے چرپٹہ دو قسم ہے ایک سرخ دوسرا سفید ۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
مقام پیدائش۔
پاکستان اور ہندوستان میں ہر جگہ سطح سمندر سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر چراگاہوں میدان اور بنجر میدان میں پایا جاتاہے۔
افعال۔
دافع زہر عقرب و مار کا سرریاح مقوی معدہ مدربول محلل اورام منفث بلغم مصفیٰ خون۔
استعمال۔
اس کی جڑ پتوں اور شاخوں کو پانی میں جوش دے کر استسقاء درد شکم کھانسی دمہ بواسیر اور پھوڑے پھنسیوں کیلئے پلاتے ہیں۔اس کی مسواک گندہ دہنی کو دفع کرتی ہیں ۔اس کے پتوں کو پانی کے ساتھ رگڑ کر بھڑ شہد کی مکھی سانپ اور بچھو کے زہر کیلئے مقام گزیدہ پر لگانا مفید بیان کیاجاتاہے۔
کھار چرچٹہ یہ نمک کھانسی اوردرد شکم میں بھی مفید ہے۔اس کو نصف ماشہ اونٹنی کے دودھ کے ہمراہ استسقاء میں کھلاتے ہیں۔اور سنگ مثانہ کو زائل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
چرچٹہ مبنزلہ تریاق
چرچٹہ کو مارگزیدہ اور عقرب گزیدہ کیلئے مبنزلہ تریاق خیال کیاجاتاہے اس کی جڑ کو پانی میں پیس کر پلاتے ہیں۔نیز مقام گزیدہ پر طلاء کرتے ہیں۔خون بواسیر کو روکنے کیلئے برگ چرچٹہ چھ گرام کو چند عددمرچ سیاہ کے ہمرہ پیس کر چھان کر پلاتے ہیں۔اس کی جڑ کو پانی میں پیس کر پھوڑے پھنسی کے علاوہ خصوصاًککرالی کو تحلیل کرنے کیلئے ضماد کرتے ہیں۔
نمک چرچٹہ حاصل کرنے کا طریقہ۔
چرچٹے کے سالم پودے کو بقدر ضرورت لے کر سائے میں خشک کرکے جلائیں اورراکھ کو بہت سے پانی میں ہاتھوں سے بخوبی حل کرکے رکھ چھوڑدیں ۔صبح کے وقت صاف پانی نتھار کر پکائیں۔یہاں تک کے پانی جل جائے  اورنمک باقی رہ جائے جوکہ بطور دوا مستعمل ہے۔
نفع خاص۔
تریاق زہر عقرب ومار ککرالی محلل۔
مضر۔
خاتمہ اشتہا۔
بدل۔
کوئی نہیں۔
مصلح۔
شہد خالص اور فلفل سیاہ۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام ۔
نمک چرچٹہ نصف گرام سے ایک گرام تک۔
نوٹ۔
اس میں ذی روح دھاتوں مثلاًسم الفار اور شنگرف کاکشتہ ہوجاتاہے۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
چرس’’فلک سیر‘‘
(Charas)

دیگرنام۔
عطرولایتی ،عربی میں روح البنج،فارسی میں عصارہ بنگ بنگالی میں چوروک جبکہ انگریزی میں چرس کہتے ہیں۔
ماہیت۔
لیس دار رطوبت ہوتی ہے۔جو بھنگ کے پتوں پرجمی ہوتی ہے۔جن پر اس کو کھرچ کر جمع کرلیتے ہیں۔جب کہ بھنگ کے پتوں سے کیمیاو ی طور پر بھی حاصل کی جاتی ہے۔اس کارنگ بھورا سیاہی مائل اور ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
سردخشک بدرجہ چہارم۔
افعال۔
مسکروممسک منی مورث غشی و ضعف دل۔
استعمال۔
مسکرومنشی ہونے کی وجہ سے امساک کرتی ہے۔چرس کے بکثرت اور متواتر استعمال سے وہی امراض جو کہ بھنگ کے بکثرت استعمال سے عارض ہوتے ہیں۔چرس حواس باطنی و ظاہر کو مکدرکرتی ہے۔چرس جنم کے دردوں کو فائدہ کرتی ہے جبکہ اعصاب کوست کرکے غنودگی لاتی ہے کثرت استعمال سے لوغ اس کے نشے کے عادی ہوجاتے ہیں۔چرس کو سگریٹ میں خاص طریق سے بھر کر پیا جاتاہے جہاں پر چرس پی جارہی ہو وہاں اس کی خاص بو آتی ہے۔
نفع خاص۔
ممسک اور مسکر۔
مضر۔
دماغ اور بصر کیلئے۔
مصلح۔
تریاگھی والی اشیاء ۔
بدل۔
بھنگ کے پتے اور گانجا وغیرہ۔
مقدارخوراک۔
حسب عادت بطوردواء دانہ خشخاش سے دانہ مسور کے برابر ۔
نوٹ۔
مذکورہ مقدار میں دردگردہ کی اکسیر ترین دوا ہے۔مگر اس کو باربار نہ دیں تاکہ مریض اس کا عادی نہ ہوجائے ۔
 مردانہ و زنانہ پوشیدہ امراض کا گارنٹی سے علاج

No comments:

Post a Comment