WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

6.2.16

سنون تمباکو. تن. توت سفید،شہتوت سفید

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سنون تمباکو
یہ دانتوں کے دردکو دور کرنے کیلئے اور مسوڑھوں سے رطوبات فاسدہ کو جذب کرنے کیلئے مستعمل ہے۔تمباکو کے خشک شدہ پتوں کو باریک پیس کر ہلاس بناتے ہیں۔جو نزلہ زکام کے بند ہوجانے سے دردسر ہواس کو زائل کرنے کیلئے سونگھتے ہیں ۔تمباکو کے گل کو جوکہ حقہ پینے کے بعد چلم میں سوختہ ہوکر رہ جاتا ہے ۔دوبارہ جلائیں حتیٰ کہ وہ سفید راکھ بن جائے ۔اس راکھ کو کھانسی دمہ میں کھلاتے ہیں حقہ کی نلی میں جومیل جمع ہوجاتا ہے اس کو ابتدائے نزول لماء رتوندی اور دھندکے ازالہ کیلئے آنکھ میں لگاتے ہیں۔
تمباکونوشی کےنقصانات۔
مذکورہ جزوی فوائدکی نسبت اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔معدہ اور پھیپھڑوں پر تمباکو کا بہت برا اثر پڑتا ہے چنانچہ تمباکو کے کثرت استعمال سے ضعف حافظہ بےخوابی گلے کی خراش کھانسی بھوک نہ لگنا ذراسی محنت سے سانس چڑھ جانادل دھڑکنااور ضعف باہ کے علاوہ اس کے دھواں کا سب سے زیادہ مضر اثر بصارت پر ہوتاہے ابتداء میں دونوں آنکھوں کی نظر دھندلا جاتی ہے نابالغوں میں تمباکونوشی کے نقصانات زیادہ ہوتےہیں ابتداء میں دونوں آنکھوں کی نظر دھندلا پن زیادہ ہوتا ہے اور کینسر کاخطرہ بھی باعث بنتی ہے ۔جس میں خصوصاًپھیپھڑے اورحلق کا کینسر زیادہ ہوتاہے۔
جس کی وجہ سے سگریٹ ہر ڈبی پرلکھاہوتا ہے تمباکونوشی صحت کیلئے مضرہے۔اسکے علاوہ بسوں ریل گاڑیوں کمرہ امتحان میں بھی تمباکونوشی قانوناًمنع ہے۔ 

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
تن
(Cederela Toona)

دیگرنام۔
تونی گاچھ بنگالی میں گجراتی میں نندی برکھش مرہٹی میں تونی ۔
ماہیت۔
تن کا درخت بڑا ہوتا ہے۔اس کے پتے نیم سے مشابہ لیکن اس سے کسی قدر بڑے ہوتے ہیں سردی کے موسم میں یہ پتے جھڑ جاتے ہیں۔اس کا پھول ہلکا زرد شہد کی سی خوشبو والا۔
ذائقہ۔
تلخ اور چھال بالکڑی سرخ رنگ کی ہوتی ہے جوکہ بطور دواء مستعمل ہے ۔
مقام پیدائش۔
سہارن پور ڈون کا نگڑہ بنوں صوبہ سرحد میں دلدل والے مقامات اور ندیوں کے کنارے بکثرت ہوتا ہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ اول۔
استعمال۔
مقوی باہ اور قابض ہے امراض جلد کو نافع ہے اس کے لکڑی پائیدار ہوتی ہے اسے دیمک نہیں لگتی ۔اس لیے فرنیچر بنانے کے کام آتا ہے اس کے پھولوں سے بسنتی رنگ تیار کیاجاتا ہے۔
مقدارخوراک۔
چھ ماشے سے ایک تولہ (چھ گرام سے دس گرام تک۔)

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
توت سفید ،شہتوت سفید
(Mulbery)
لاطینی میں۔
مورس انڈیکا ۔
فیملی ۔
(Moraceae)
دیگرنام
عربی میں توت حلوافارسی میں توت شیریں اور انگریزی میں ملبری کہتے ہیں ۔

ماہیت۔
شہتوت مشہورپھل ہے درخت توت کی شاخیں لمبی لمبی اورلچک دار ہوتی ہیں پتے پان کے برابر لیکن کھڑے اور دندانے دار ہوتے ہیں پھل تقریباًتین سے پانچ انچ لمبا ہوتا ہےاوربعض ایک یا دو انچ تک ہوتاہے یہی دواًمستعمل ہے جس کا رنگ سفید زردی مائل یا سبزی مائل ہوتا ہے اس پھل کے اوپر فلفل دراز کی طرح چھوٹے دانے یا نقطے ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
کشمیر بنگال برما اور پاکستان میں پنجاب بھر میں ہوتاہے۔
توت کی اقسام۔
توت کی دو اقسام ہیں ایک سفید زردی مائل مزہ میں شیریں جس کو شہتوت نبطی کہتے ہیں دوسرا توت سیاہ مائل بہ سرخی جوکہ مزہ میں ترش ہوتا ہے اس کو توت شامی کہتے ہیں جس کا ذکر بعدمیں کیاجائے ۔
مزاج۔
گرم تر درجہ اول۔
بعض کے نزدیک گرم ایک تر دوسرے درجہ میں ۔
افعال۔
مفتح سدد ملین طبع مرطب دماغ مقوی صدروشش سینے اور سانس کی نالیاں ہے ۔
استعمال۔
خون صالح پیداکرتا ہے جگر کا مصلح ہے جسم کوفربہ کرتا ہے گردہ کی چربی کو بڑھاتا اخلاط کے نضج میں انجیر کی مانند ہے لیکن خلط غالب کیطرف جلد بدل جاتی ہے۔
بطور دواء کے زیادہ ترقوت سیاہ ہی استعمال ہوتی ہے اورقوت سفید بطور پھل۔
نوٹ اس کو کھانے سے گھنٹہ یا دوگھنٹہ قبل کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment