WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

4.2.16

تخم ریحان۔ تخم کثوت ‘‘ تخم افیتیون ‘‘ تخم آکاس بیل۔ تخم حیات’’ پنیر ڈوڈا ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
تخم ریحان۔
(Ocimum Basilicum)
 خاندان۔
Labiatae
دیگرنام۔
عربی میں شاہسفرم یا بزرالریحان فارسی میں تخم ریحان بنگالی میں توک ماری ہندی میں پیری کے بیج سندھی میں نازبواور پنجابی میں نیازبو انگریزی میں سیڈزآف اوسی مم بیسکم کہتے ہیں۔
ماہیت۔
نیازبو کے تخم کو تخم ریحان کہاجاتاہے۔جس کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں۔اس کے ہرجز میں کافی خوشبو آتی ہے اس کاتنا شاخیں اورپتے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔یہ تلسی کی ایک قسم ہے لہذا تلسی کے پتوں کی طرح پتلے اور ایک دو انچ لمبے کچھ دانے دار گہرے سبز اور چکنے ہوتے ہیں پھول یا منجری تین چار انچ لمبی جس کارنگ بیگنی اور چمکدار ہوتاہے۔جس کے اندر چھوٹے سیاہ رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں۔ان کے اندر ایک خاص قسم کا لعاب پایا جاتا ہے۔اس کو تخم ریحان کہاجا تا ہے۔ان کاذائقہ پھیکا لعاب دار ہوتاہے۔۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ اول۔
افعال۔
مفرح مسکن قابض ممسک مغلظ۔
استعمال۔
سدے کو کھولتے ہیں۔اور پیچش کو عجیب نفع رکھتے ہیں۔خفقان غلیظ ریاح خونی بواسیر اور اسہال مزمن کو نافع ہے۔
مضر۔
معدہ کو ۔
بدل۔
تخم کنوچہ۔
مصلح۔
نبات سفید گردے کیلئے مرز نجوش دماغ کیلئے گلاب۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام ۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
تخم کثوت‘‘تخم افیتمون‘‘تخم آکاس بیل۔
انگریزی میں ۔
Vitis Carnose Seeds Of
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں تخم برش ہندی میں امرلتہ کے بیج ۔
ماہیت۔
یہ آکاس بیل چھوٹے تخم ہیں۔جوسرخ مائل بزردی اور بعض زرد مائل بہ سفیدی ہوتے ہیں۔
مزاج۔
گرم ایک خشک درجہ سوم ۔بعض کے نزدیک گرم خشک درجہ سوم۔
افعال۔
ملطف مفتح مقوی و جگر و معدہ آحثاء ملین محلل اورام ،کاسرریاح دافع تپ کہنہ ،مدربول مدرحیض۔
استعمال۔
تخم آکاس بیل کو معدو جگر کے اورام پرانے بخاروں میں بکثرت استعمال کرایا جاتا ہے۔کیونکہ یہ اورام کو تحلیل کرتا ہے۔قبض اور پرانے بخاروں کو دور کرتا ہے۔یرقان کے لئے مفید ہے مدربول مدرحیض کے نسخوں میں شامل کیاجاتاہے۔
آکاس بیل کو پانی میں جوش دے کر اس سے اورام کو بھارہ دیتے ہیں۔اوراسی کو ہاتھوں سے کچل کر باندھتے ہیں جس سے اورام اور صلابتیں ہوجاتی ہیں اوردردساکن ہوسے کچل کر باندھتے ہیں جس سے اورام اور صلابتیں تحلیل ہوجاتی ہیں۔اور درد ساکن ہوجاتاہے۔بلغمی بخار جو اعضائے شکم کی خرابی سے ہوں ۔ان میں شیرہ تخم کثوث شیرہ بادیان کاسنی گلقند میں ملاکر پلانا مفید ہے۔
نفع خاص۔
مزمن حمیات اورام جگرومعدہ ۔
مضر۔
قلب اور پھیپڑوں کیلئے۔
مصلح۔
کتیرااورکاسنی ۔
بدل۔
افنتین ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔
مشہورمرکب۔۔
اطریفل افتمیون معجون نجاح ،معجون چوب چینی عرق مصفیٰ خون ،شربت خون شربت کثوث معدہ اور جگر کو قوت دیتاہے۔یہ حمیات مزمن میں خاص مفید ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
تخم حیات’’پنیر ڈوڈا‘‘
(Vegetable Rennet ,Withamia Cogulans)
دیگرنام۔
فارسی میں پنیر باداردو میں پنیر پنجابی میں پنیر ڈوڈی ہندی میں اکری پہاڑی میں خم زیرہ سندھی میں پنیر بند اور انگریزی میں ویجی ٹیبل رینٹ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
تخم حیات چھاڑی کے بیج ہیں جو اسگند کی قسم کے ہیں۔یہ تخم آکسن یا تخم ہیلون کی طرح گول گول لیکن ان سے ذرا بڑے ہوتے ہیں۔اور ان پر رس بھری کی طرح سفید غلاف ہوتا ہے۔غلاف کے اندر باریک لیس دار بیج ایک دوسرے سے چپکے ہوتے ہیں۔
ذائقہ۔
قدرے تلخ ترشی مائل اور بو میں بساندھ ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم و خشک درجہ دوم۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں کوہاٹ ڈیرہ غازی خان پشاور سندھ اور بلوچستان ۔
استعمال۔
کاسرریاح مقوی معدہ اور مغلظ منی ہے۔ایک دودانے پانی میں بھگو کر رس نکا ل کر شیرخورا بچوں کو پلانے سے بد ہضمی نفخ دردشکم دور ہوجاتے ہیں۔چارپانچ دانے پوٹلی میں باندھ کرآدھ سیر ٹھنڈے دودھ میں بھگو دیں یا ان کو پانی یا دودھ میں رگڑ کر دودھ میں ڈال دیں تو آدھے گھنٹے کے بعد اعلیٰ قسم کا دہی تیا ر ہوجاتا ہے۔پیٹ میں رہاحی درد ہو تو چند دانے ہمراہ نیم گرم پانی کھلانے سے فوراًتسکین ہوتی ہے۔پنیر ڈوڈی سے جما ہوادہی کھانڈ ملاکر کھلانا جریان احتلام سیلان الرحم کے اکثر مریضوں کو نافع ثابت ہوتا ہے۔؂
مقدارخوراک۔
اس کو اکثر پانی میں یا دودھ میں بھگوکردیاجاتا ہے۔بطور سفوف مستعمل ہے۔

No comments:

Post a Comment