WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

8.2.16

جگنو. جلاپا . جل کبھنی

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
جگنو
(Glow Worm)

دیگرنام۔
عربی میں حباحب فارسی میں کرم شب تاب ہندی میں پٹ بچنا سندھی میں ٹانڈانو اور انگریزی میں گلوروم کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مکھی کے برابرپردار کیڑا ہے جوکہ موسم برسات میں پیدا ہوتاہے۔رات کو مثل چنگاری کے چمکتا ہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ سوم۔
افعال۔
مفتت سنگ گردہ و مثانہ‘مجفف ۔
استعمال۔
جگنوکو خشک کرکے ہینگ کے نقوع کے ہمراہ آٹھ روز تک کھلانے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ٹوٹ کرنکل جاتی ہے۔ایلوا اور سفید ہ کاشغری کے ہمراہ طلاء کرنے سے بواسیری مسے ساقط ہوجاتے ہیں۔
نسخہ۔
مفتت سنگ گردہ مثانہ جگنو ایک عدد ہینگ چاررتی پانی پچاس ملی لیٹر میں حل کرکے کھلانے سے اکثر اوقات پتھری زیزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔
نفع خاص۔
مفتت حصاۃ۔
مضر۔
زیادہ مقدارمیں زہر ہے۔
مصلح۔
قے کرانا روغن زرد۔
بدل۔
ذراریح۔
مقدارخوراک۔
ایک عدد جگنو۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
جلاپا
(Jalap)

دیگرنام۔
سندھی میں جلاپو انگریزی میں جیلپ اور لاطینی میں آئیومیاکانوال وولس کہتے ہیں۔
ماہیت۔
یہ امریکہ میں کاآئی پومیاپرگانامی درخت کی جڑ خشک کی ہوئی دوا کے کام آتی ہے ۔یہ بے قاعدہ شکل کی بیضوی یا تکلہ نما ایک سے تین انچ لمبی سخت ٹھوس وزنی گانٹھیں ہوتی ہیں۔جن میں سے بڑی کے تین یا چار ٹکڑے کر دیئے جاتے ہیں۔
رنگت۔
باہر سے سیاہ اور اندر سے میلی زردی مائل جڑ پر جھریاں اور بہت سے جگہ چھوٹے چھوٹے داغ ہوتے ہیں۔اگر اس کو آڑے طور کاٹاجائے تواندرکی طرف سے سیاہ بے قاعدہ مدور خطوط پائے جاتے ہیں۔اس کی بو دھو ئیں کی طرح ذائقہ پہلے میٹھا بعد میں جی متلانے والا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مسہل ،مسہل بلغم و مائیت۔
استعمال۔
ایک نہایت مفید اور بے خطر مسہل ہے۔جلایہ کے استعمال سے بلغم مائیت کے اسہال آتے ہیں۔اس کوتنہا سفوف کرکے یخنی یا عرق گلاب نیم گرم کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔دیگرادویہ مسہلہ کی طرح جلاپہ سے کمزوری نہیں ہوتی ۔
نفع خاص۔
مسہل بلغم ۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے۔
مصلح۔
گل قند ،عرق باریان ۔
بدل۔
نچوقان۔
مقدارخوراک۔
ایک سے ڈیڈھ ماشہ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
جل کبھنی
(Pistia Stratiotis)

دیگرنام۔
عربی میں فارس الماء ،بنگالی میں ٹوکاپانا،بمنئی میں پرشنی اور انگریزی میں پسٹیا سٹریسٹس کہتے ہیں۔
ماہیت۔
ایک پھیلاہوا پودا ہے۔جو پانی کے اوپر تیرتا رہتا ہے۔اس کی جڑ زمین میں نہیں ہوتی ۔
اس کا پھول سفید رنگ سبز اور ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ پودا ساحلی مقامات اور بنگال کے جوہڑوں اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے۔
مزاج۔
سردو تر۔
افعال و استعمال۔
لیپ ہمراہ سرکہ کے سرخ بادہ کو نفع دیتا ہے۔گرمی کے ورموں کو تحلیل کرتا ہے نئے و پرانے زخموں کو بھر دیتا ہے۔اس کی راکھ کا ضمادداد کیلئے مفید ہے۔
نوٹ۔
صرف بیرونی طور پر استعمال ہوتاہے۔
مردانہ و زنانہ پوشیدہ امراض کا گارنٹی سے علاج

No comments:

Post a Comment