Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
تپتی’’کھٹکل بوٹی‘‘
(Indian Sorrel)
(Indian Sorrel)
دیگرنام۔
سنسکرت میں چانگیری بنگالی میں آمرول شاک سندھی میں ٹپتی گجراتی میں امبوتی پنجابی میں کھٹکل بوٹی کھٹی بوٹی امبی بوٹی اور انگریزی میں انڈین سورل کہتے ہیں۔

ماہیت۔
ایک چھوٹی اور نازک بوٹی ہے جو مرطوب مقامات میں خصوصاًباغات میں پیدا ہوتی ہے۔نرم و نازک شاخوں پر تین تین پتے لگے ہوتے ہیں۔اسی واسطے تپتی کہتے ہیں ۔ان کا رنگ سبز پھول گہرا زرد اور پتوں کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے اس کو پنجابی میں کھٹی بوٹی کہتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
کھیتوں باغوں اور نمناک مقامات پر عام ملتی ہے۔
مزاج۔
سردتر۔
استعمال۔
اس کاساگ پکا کر کھلایا جاتا ہے۔گرم مزاجوں اور گرم امراض میں مفید ہے حرارت معدہ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔مثانہ پر ضماد کرنے سے پیشاب میں تحریک پیدا ہوتی ہے۔تپتی اور رواسن کے پتوں کا پانی ہم وزن ملاکر درد عصابہ کو زائل کرنے کیلئے ناک میں قطور کرتے ہیں۔ایک تولہ کو چند عدد مرچ سیاہ کے ہمراہ پاؤ سیر پانی میں پیس چھان کر پلانا ہیضہ وبائی کیلئے مفید بیان کیاجاتا ہے۔
نفع خاص۔
دافع یرقان ۔
مضر۔
نقرس اور پھیپھڑوں کو ۔
مصلح۔
گرم مصالحہ ۔
بدل۔
خرفے کا ساگ یاکھٹی پلالک۔
کیمیاوی اجزاء۔
اس بوٹی میں ایسڈآگزلیٹ آف پوٹاشیم پایاجاتا ہے۔اسی وجہ سے اس کا ذائقہ ترش ہے۔بچھو کا ٹنے کاتریاق ہے۔مرض نقرس میں اس کا استعمال ممنوع ہے۔
مقدارخوراک۔
سات ماشے سے ایک تولہ تک

تتلی’’سداب‘‘
(Gardem Rue)
(Gardem Rue)
دیگرنام۔
عربی میں سداب فیجن بنگالی میں اسپند تامل میں ارواڑا گجراتی میں سداب ہندی میں سانول ساتری سندھی میں سراست اور انگریزی میں گارڈن روکہتے ہیں۔
ماہیت۔
ایک نبات ہے جودو میٹر تک بلند ہوتی ہے۔پتے املی کے پتوں سے مشابہ کچھ لمبے اور سبز رنگ کے خاص بو ہوتے ہیں۔پھول زرد رنگ کے تخم تین عدد مثلث شکل جو ایک غلاف کے اندر چھپے ہوتے ہیں۔
اقسام۔
بری اور بستانی دو قسم کا ہوتا ہے۔بری کا درخت بستانی سے چھوٹا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان کے گہیوں کے کھیت اور ہزارہ کے علاوہ ہندوستان میں پنجاب اوریوبی کے کھیتوں میں ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ دوم۔
افعال۔
مقطع محلل مفتح مدر بول کاسرریاح مجفف قابض ترقاقیت ۔
استعمال۔
محلل ومسخن اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ہضم طعام کرنا بھوک لگانا سرد معدے کو تقویت بخشتا ہے اس کے نفع کو دور کرتا ہے۔اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔معدے جگر اور طحال کے سواء مزاج سرد کو نافع ہے۔سداب مدر ہے لہٰذا فضلات بدن کو بذریعہ ادرار خارج کرتا ہے۔
کھانے اور حمولاًمدر حیض ہے ۔محلل اخلاط غلیظ اورمسخن ہونے کے باعظ عرق النساء نقرس اور اوجاع مزمنہ کیلئے مفید ہے۔سداب بدن کو سمومات سے محفوظ رکھتا ہے اورسانپ بچھو بھڑ اور کتے کے مقام گزیدگی پر طلامفید ہے۔مجفف ہونے کے باعظ منی اور دیگر رطوبت کو خشک کرتاہے۔طلاًء یا ضماد استسقاء ئے لحمی اورتہیج میں مستعمل ہے۔
نفع خاص۔
محلل ریاح،مدربول وحیض ۔
مضر۔
مصدع ،مضعف بصر۔
مصلح۔
انیسوں اور سکنجین ۔
بدل۔
صعتر فارسی ۔

تین سے پانچ گرام۔
مشہور مرکب۔
جوارش کمونی سفوف سیلان الرحم ،سفوف ثعلب سفوف مدرحیض ،
www.sayhat.net
تتلی کےتخم’’تخم سدباب‘‘
دیگرنام۔
فارسی میں تخم سدباب عربی میں بزرالسداب ہندی میں جیتی سندھی میں دھنار کتھوری ۔
ماہیت۔
اس کی مکمل ماہیت تتلی میں دیکھیں ۔تخم سدباب ایک پھلی میں تین تین عدد مثلث شکل کے ایک خلاف میں پوشیدہ ہوتے ہیں۔جن کا رنگ زرد اور ذائقہ قدرے تلخ ہوتا ہے۔
استعمال۔
اس کے افعال اور استعمال یعنی سدباب کی طرح کے ہیں۔تخم سدباب کو شہد کے ہمراہ دینا کابوس کو مفید ہے۔مجفف ہونے کے باعث منی اور دیگر رطوبت کو خشک کرتا ہے۔اس کو مکان میں رکھنا ہواکی سمیت اور حشرت الارض سے محفوظ رکھتا ہے۔باقی فائدے سدباب کی طرح کے ہیں۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین ماشہ (گرام )۔
No comments:
Post a Comment