WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

13.3.16

لوکاٹ۔ لونگ. قرنفل. لونیا ساگ

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
لوکاٹ۔
Eriobotrya Saponice
دیگرنام۔
بنگالی میں لکھوٹ ہندی میں لینکو انگریزی میں ایری اوبوٹریاساپونیکا۔
مشہور پھل ہے اس کادرخت امرود کے برابرہوتاہے۔پھل اور پھول گچھوں میں لگتے ہیں ۔پھل کا رنگ گہر ا زرد جبکہ ذائقہ ترش و شیریں ۔
مقام پیدائش۔
ہندوپاکستان ،یورپ
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
قاطع صفراء مسکن حرارت ہے۔پیاس بجھاتاہے صفراء اور خون کی حد ت کو دورکرتاہے۔اکثر صفراوی اور دموی امراض میں مفیدہے۔قدرے قابض بھی ہے۔اس کا شربت خوش ذائقہ ہوتاہے۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
لونگ ’’قرنفل‘‘
Colves
دیگرنام۔
عربی میں قرنفل فارسی میں میخک ،بنگلہ میں لاونگا گجراتی میں رونیگ اور انگریز ی میں کلووزکہتے ہیں ۔
یہ سدا بہادر درخت تیس چالیس  فٹ اونچا ہوتاہے۔اس کی شاخیں نرم اور چاروں طرف پھیلی ہوتی ہیں ۔اس کی چھال مٹیالی زردی مائل ہوتی ہے۔پتے تین چارانچ چوڑے دونوں سروں پر نوک دار ہوتے ہیں ۔اوپر کا حصہ صاف ان کا مزہ تیز اور خوشبودار ہوتاہے۔لونگ دراصل درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتاہے۔اوپر کی طرف چند دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول ہوتاہے۔یہ درحقیقت پھولوں کی پنکھٹریاں ہوتی ہیں ۔جوکہ دوسرے پر لپٹی ہوئی ہوتیں ہیں ۔ان کے نیچے لمبی نوک دار ڈنڈی ہوتی ہے۔اس کاپھول آدھ انچ کے قریب ہوتاہے۔
لونگ کا مزہ تلخ تیز اور خوشگوار ہوتی ہے یہی بطور دواء مستعمل ہے لونگ سے روغن بھی نکالاجاتاہے۔جو روغن لونگ کے نام سے مشہور ہے۔
مقام پیدائش۔
جنوبی ہند،لنکا کے علاوہ یہ زیادہ ترافریقہ میں پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
بیرونہ طورپر محلل،محمر،مخدر دافع تعفن،اندرونی طور پر مفرح مقوی قلب دماغ منفث بلغم دافع تشنج مقوی معدہ و جگر کاسرریاح ممسک ومقوی باہ۔
استعمال (بیرونی)۔
لونگ کو پھوڑے ،پھنسیوں پر ضماد کرتے ہیں ۔اور جو دریا یا ورم سردی کی وجہ سے ہوتے ہیں ان پر مالش کرتے ہیں محمر اور مخدر ہونے کی وجہ سے مجلو قین کے مریض کو بطورضماداًطلاء استعمال کرتے ہیں اور روغن لونگ کی مالش کرتے ہیں لونگ منہ میں چبانے سے بدبودہن کو دور کرکے خوشبو پیداکرتی ہے۔اورمسوڑھوں کو تقویت بخشتی ،دانتوں کے باعث دردسرکو زائل کرتی ہے۔درددندان کے ساکن کرنے میں روغن لونگ بہت مشہور دواء ہے۔ماؤف دانت پر اس روغن کے ایک دو قطرے ٹپکانے سے آرام ہوجاتاہے۔قرنفل اور زنجیل اور اجائفل اور حرمل روغن کنجد میں پکاکر ملنادردوں کو مفید ہے۔اس کو بطور سرمہ لگانا اور اس کو کھانا بینائی کو تیز کرتاہے۔روغن لونگ کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سردرد کو رفع کرتاہے۔بشرطیکہ بہت زیادہ شدید نہ ہو۔
استعمال اندرونی۔
اندورنی طورپر لونگ کو اکثر بطور مصالحہ غذاؤں میں شامل کرتے ہیں اس سے غذا میں خوشبو آجاتی ہے۔نیزنفاخ اغذیہ کی اصلاح ہوجاتی ہے۔لونگ بطور دواء خفقان بارد میں استعمال کراتے ہیں اس کو مفرحات میں شامل کرتے ہیں ۔لونگ مقوی باہ اور ممسک ادویہ میں شامل کرکے کھلاتے ہیں ضعف معدہ وجگر بدہضمی نفع شکم اور قولنج میں اس کا جوشاندہ یامرکبات دیتے ہیں ۔
لونگ کاسرریاح ہے اوربہترین ہاضم ہے ۔مفرح و مقوی قلب و دماغ ہے۔
روغن لونگ۔
لونگ سے کشیدکیا ہوا روغن بھی کھلانے سے معدے کو قوت دیتاہے۔نفخ اور قولنج کو زائل کرتاہے۔طلاء میں شامل کرکے تقویت باہ کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
روغن کنجد میں روغن قرنفل ملاکر یاقرنفل کنجد میں پکاکر بالعموم دردوں کو تسکین دینے کیلئے بطورمالش استعمال کیاجاتاہے۔
نفع خاص۔
ہاضم ،محلل،مقوی باہ۔
مضر۔
گردوں کو۔
مصلح۔
صمغ عربی۔
بدل۔
دار چینی ،جاوتری ،فرنجمشک۔
مقدارخوراک۔
نصف گرام سے ایک گرام تک۔
مشہور مرکب۔
جوارش جالینوس ،جوارش شہریا ران ،جوارش بسباسہ
روغن لونگ کامشہور مرکب امرت دھاواہے۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
لونیاساگ۔
Purslan
دیگرنام۔
عربی میں لقلتہ الحامض ہندی میں لونک ساگ اردو میں لونئے کا ساگ اور انگریزی میں پرسلین کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک شور زمین کا خودرو ساگ ہے۔یہ خرفہ کی ایک چھوٹی قسم ہے۔اس کے پتے شاخیں وغیرہ خرفہ سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔شاخیں سبز سرخی مائل اورپھول زرد رنگ کے ہوتے ہیں ان کو ذائقہ شور اور ترش ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد وخشک ۔۔
افعال و استعمال۔
طبعیت کو نرم کرتاہے۔صفراء و خون کے جوش کو تسکین دیتاہے۔پیاس اور گرمی کو تسکین دیتاہے۔مگر بلغم کو تحریک میں لاتاہے دافع حرارت و بخار ہے اس کے پتے پیس کر ہمراہ کالی مرچ کے پینا نکسیر اور پیشاب میں خون آنے کو مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
بمطابق عمریا حکیم صاحب کے مشورہ سے ۔

No comments:

Post a Comment