WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

6.3.16

نوشادر۔ ملح الفار۔ نیل۔ نیلا تھوتھا۔ توتیائے اخضر

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نوشادر ’’ملح الفار‘‘
Ammonium Chloride

دیگرنام۔
عربی میں ملح النار،ہندی میں نوسادر ،بنگالی میں نشیدل ،سنسکرت میں نرسادر انگریزی میں ایمونیم کلورئیڈ کیمیا والے عقاب اور لاطینی میں 
Ammonium Chloridumکہتے ہیں ۔
نوشادر ٹکیہ یا قرصوں کی شکل میں ملتاہے۔نوشادر ٹھیکری اس کی شکل ٹوٹے ہوئے گھڑے کی ٹوٹی ہوئی ٹھیکریوں کی طرح ہوتی ہے۔ڈنڈا نوشادر جولمبااورمستطیل شکل کو ڈنڈے کی طرح ہوتاہے ۔جوہر نوشادر جس کی قلمیں ست پودینہ کی طرح شفاف چمک دار ملتی ہیں ۔
یہ قیمتی اور تیز اثر بھی ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
مدربول،جالی،ملطف مواد ،محلل اورام ،مجفف اخلاط تریاق نزلہ و زہر ،منفث بلغم ،محرک جگرہ معدہ ۔
استعمال۔
نوشادر کو امراض جگر و معدہ مثلاًورم کبدعظم کبد،ضعف جگر ضعف معدہ میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔مدربول ہونے کی وجہ سے سنگ گردہ و مثانہ استسقاء میں نافع ہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تنگی تنفس کھانسی میں استعمال کرتے ہیں ۔درد شکم اور اپھار فوراًدور کرتاہے۔نوشادر کو عظم طحال اور یرقان میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔
بیرونی استعمال۔
جالی ہونے کی وجہ سے بطور سرمہ آنکھوں کے امراض مثلاًجالا پھولا دھند بیاض چشم اور جالا وغیرہ میں لگاتے ہیں محلل اورام و جالی ہونے کے باعث جلدی امراض خصوصاًبرص قوبا گنج اور زخم و جلدی داغ دھبوں کیلئے طلاء ضماداًمفیدہے۔اور بچھو یا زہریلے جانوروں کے ڈنگ پر لگانا مفیدہے۔
نفع خاص۔
مقوی جگر تریاق زہر۔
مضر۔
احثاء کو۔
مصلح۔
دودھ ،روغنیات۔
مقدارخوراک
دورتی سے ایک ماشہ تک۔
مشہورمرکب۔
حب کبدنو شادری مشہور دواہے۔جس کا جزو عظم نوشادرہے۔جوکہ جگر و معدہ کے تقریباًتمام امراض میں مفید و مستعمل ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
‘‘نیل ’’دسمہ
Indigo
دیگرنام۔
عربی میں نیلج فارسی میں نیلہ  گجراتی میں نلااور انگریزی میں انڈیگو کہتے ہیں ۔
مہندی کے مشابے دو تین فٹ کا پودا ہے۔جس کاتنا بالکل سیدھا ہوتاہے۔اس کے تنے سے بہت باریک باریک شاخیں نکلتی ہیں ۔جن پر بہت سی روئیں ہوتی ہیں ۔اسکے پتے ہوتے ہیں جنکو دسمہ کہتے ہیں۔اسکوچھوٹے اور نیلے پھول لگتے ہیں اس کی پھلی دو انگل لمبی پتلی اور گول ہوتی ہے۔اس میں آٹھ دس چھوٹے بیج ہوتے ہیں ۔نیل کا نام اسکے منجمد عصارہ کیلئے بھی بولاجاتاہے جو کپڑے رنگنے کے کام آتاہے۔
مقام پیدائش۔
دریائے گنگا کے دہانے کی تکونی زمین بنگال ،مدراس اور دریا سندھ کے کنارے ۔۔۔
نیل بنانے کا طریقہ۔
اس پودے کو کاٹ کر اورکچل کر ایک پختہ حوض میں گرم پانی بھر کر اس میں ڈال دیں ۔جب پتے وغیرہ گل کر نیلارنگ چھوڑدیتے ہیں تو ان کو نکال کر پھینک دیتے ہیں ۔کچھ دنوں کے بعد پانی گرا دیاجاتاہے اور تہ نشین مادے کو خشک ہونے پر تین یا ساڑھے تین انچ مربع ٹکیوں کی شکل میں کاٹ لیاجاتاہے۔
مزاج۔
گرم ایک خشک درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
قابض اورخشکی لاتا،زخم کو مندمل کرنے والا ہے پھلبہری کیلئے اس کا لیپ بالخصوص مفیدہے۔اس کے پتے خضاب میں مستعمل ہیں ۔اگر عورت ساڑھے چارماشہ نیل کے پتے کھالے تو ایک سال تک اس کو حمل نہیں ہوتاہے۔احتباس البول میں اس کے پتوں کو پانی میں رگڑ کر زیر ناف ضماد کرتے ہیں نزول الماء میں اس کے بیجوں کو سرمہ میں ملاکر لگاتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
تین گرام ۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نیلاتھوتھا’’توتیائے اخضر ‘‘
Coper Sulphate
دیگرنام۔
عربی میں تویتااخضراردو میں نیلاتھوتھا سندھی میں توتیوسالو اورانگریزی میں کاپر سلفیٹ جبکہ لاطینی میں کیوپرائی سلفاس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
گہرے نیلے رنگ کی ڈلیوں یا قلموں کی شکل میں ہوتاہے۔تانبے کو تیزاب گندھک میں حل کرکے خشک کرنے پر حاصل ہوتاہے مزہ تیز اور شور ہوتاہے۔ایک حصہ ڈھائی حصے ٹھنڈے پانی میں حل ہوجاتاہے۔محلول کی کیفیت ترش ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ چہارم۔
افعال۔
اکال ،قابض ،مجفف قروح مقئی مقوی اعصاب مقوی خون ،مخرج بلغم ۔
استعمال بیرونی۔
تندرست جلد پر اثر نہیں کرتا لیکن زخم یا زخمی جلد یا غشائے مخاطی پر لگایاجائے تو یہ فوری اثر کرتاہے۔تھوڑی مقدارکا محلول مقامی طورپر قابض و اکال ہے۔جس کی وجہ سے خراب گوشت دور کرکے زخموں کوصاف کرتا اور نیاگوشت پیدا کرتاہے۔اس غرض کیلئے نیلاتھوتھا کو مرہموں میں شامل کرتے ہیں۔
پرانے ککروں اور سلاق میں پپوٹوں کو الٹاکر اسے تنہا یا شورہ اور پھٹکری کے ساتھ پگھلاکر بتی کی شکل بااختیار لگاتے ہیں اسے ہرروزنہ لگائیں ۔دوسرے تیسرے روز استعمال کریں اور بہت زور سے نہ رگڑیں ۔بلکہ آہستہ آہستہ پھرائیں ۔
پرانے سوزاک اور سیلان الرحم کے اخراج صورت میں بذریعہ پچکاری استعمال کرتے ہیں یعنی ایک رتی فی چھٹانک پانی میں ملاکر پچکاری کریں ۔
اندورنی استعمال۔
مصفیٰ خون اورمجفف ہونے کی وجہ سے اس کاکشتہ قروح خبیثہ بھگندرسوزاک کہنہ آتشک اور جذام میں قابض ہونے کی وجہ سے پیچش اور اسہال میں اندرونی طورپر استعمال کرتے ہیں ۔یہ یادرکھیں کے تھوڑی مقدارمیں قابض ہے اور زیادہ مقدارمیں مقئی ہے۔ہوائی نالیوں سے اخراج بلغم کیلئے خناق وبائی ذئحبہ ورم حنجرہ اورام شعبہ ریہ میں بھی کھلاتے ہیں ۔مقوی خون ہونے کی وجہ سے بعض خون کے امراض میں بھی مستعمل ہیں ۔
احتیاط توتیااخضر۔
اکال ہونے کی وجہ سے اندرونی طورپر بااحتیاط استعمال کیاجاتاہے زیادہ استعمال دورتی سے پانچ رتی تک کرنے سے قے لاتا اور خراش پیداکرتاہے۔اگر اس کو قے لانے کیلئے دیاجائے اور قے نہ آئے تو معدہ و آمعاء متورم ہوجاتے ہیں لٰہذاقےنہ آنے کی صورت میں معدہ کو اس سے ابنویٰ معدہ کے ذریعے صاف کریں ۔اس کے متواتر یا زیادہ مقدارمیں استعمال کرنے سے زہریلی علامات پیداہوجاتی ہے۔ 
توتیااخضر کی زہریلی علامات۔
پیٹ میں درد اورمروڑ ہوتاہے۔نیلی یاسبز رنگ کی قے آتی ہے۔منہ کا ذائقہ کسیلاہوتاہے۔سر گھومتا اوردردکرتاہے۔ہذیان یا تشنج شیدید ہوتاہے۔گلاخراب اور آواز بیٹھ جاتی ہے۔پیشاب آنا بندہوجاتاہیے اورآخر کارمریض بے ہوش ہوجاتاہے۔
زہریلی علامات کا علاج۔
اس کے زہر کو دور کرنے کیلئے معدہ کو بذریعہ قے یا اسٹامک ٹیوب سے فوراًدھودیں ۔اس کے بعد انڈوں کی سفیدی دودھ میں ملاکر پلائیں یا آش جو دیں ۔پیچش اورمروڑ کیلئے مناسب ادویہ سے علاج کریں یا لعاب دار چیز یں مثلاًالسی کا جوشاندہ دیں ۔
نفع خاص۔
زخموں کیلئے ۔
مضر۔
زہر قاتل کرم ہے۔
مصلح۔
قے کرانا،روغن ۔۔۔بے بدل۔
مقدارخوراک۔
دو سے چار چاول۔۔
بطور مقئی دو سے چار رتی۔۔
کشتہ ۔ایک سے دو چاول۔

No comments:

Post a Comment