WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

5.3.16

موصلی سیاہ. موگرہ .مولسری

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
موصلی سیاہ
Murdannia Seapiflora

ماہیت ۔
ایک چھوٹے قدکا پودا ہے۔جس کے پتے کھجور کے پتوں کی طرح لمبے اور تنا بالکل چھوٹا چھوٹی جڑیں بھی نکلتی ہیں ان کارنگ سیاہ ہوتاہے۔یہ چبانے پر لیسدار لیکن بومصبراور ذائقہ پھیکا ہوتاہے ۔یہ باہر سے سہا لیکن اندر سے خاکی نکلتی ہے۔
مزاج۔
گرام ایک خشک درجہ دوم بارطوبت فضیلہ۔
افعال و استعمال۔
باربار پیشاب سلسل البول اور گٹھیا کو مفیدہے۔بدن کو قوی اور موٹاکرتی ہے۔جریان منی کو دور کرتی ہے۔مولد منی اور اس کو گاڑھا کرتی ہے۔
مقدارخوراک۔
چھ گرام یا ماشے ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
موگرہ
Jasmin Hube Scens

دیگرنام۔
ہندی،بنگالی،گجراتی میں موگرہ ،سنسکرت میں مگدر،تلیگو میں کندامو اور انگریزی میں جسمین ہبی سنس کہتے ہیں ۔

یہ بھی بیلا ڈونا کی ایک قسم ہے اس کا پیڑ دو گز تک بلند ہوتاہے ۔شاخیں زمین کی طرف جھکی ہوتی ہیں ۔شاخیں گرہ دار ایک جڑ سے نکلتی ہیں ۔پتے لیموں کے پتوں کی مانند پھول سفید رنگ کے اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
موگرہ کی اقسام ۔
موگرہ کی وہ قسم جس کے پھول کی پنکھڑیاں زیادہ ہوتی ہیں ۔اس کو بھٹ موگرہ کہتے ہیں موتیاکا پھول گول اور موگرہ سے زیادہ خوشبودار ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
ہندوستان کے ہرحصے میں خصوصاًبنگال اور مشرقی و مغربی گھاٹ میں پایاجاتاہے ۔
مزاج۔
سرد تر۔۔۔درجہ دوم۔۔
افعال و استعمال۔
دو تین مٹھی بھر پھولوں کو کچل کر عورت کی چھاتیوں پر باندھتے یا انگیا کے نیچے رکھنے سے دودھ کی پیدائش رک جاتی ہے۔اس عمل کو دوتین بار دہرائیں ۔
خشک پتوں کو پانی میں بھگو کر پلٹس بناکر ست زخموں پر باندھنے سے انگور آنے لگتاہے۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
مولسری
Minusope Elengi

دیگرنام۔
بنگالی میں بکول مرہٹی میں بکل یارنجناسل ،کنڑی میں رنجے گجراتی میں بوسری سندھی میں سدرسرہی،بلبالم النکی پکورا اور انگریزی میں موسوپس ایلنگی کہتے ہیں ۔

مولسری کا درخت بڑا ہوتاہے اس کی شاخیں زیادہ اور پتے جامن کے پتوں کی طرح لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں پھول چھوٹا گول ذصندلی رنگ کا اور بہت خوشبودار مگر خوبصور ت ہوتاہے اس کو پھول خشک ہونے کے بعد بھی خوشبو دار ہوتاہے۔اس کا پھل عناب کے برابر کسی قدر لمبا ہوتاہے۔خام حالت میں سرخ ہوتاہے۔اس کے گودہ کا مزہ ہلکا کسیلاشیرینی مائل ہوتاہے۔اسکے اندر ایک بڑا تخم ہوتاہے۔جو چیٹا سرخی مائل چکنا اس کا مغز بدبودار ہوتاہے۔
مولسری کی اقسام ۔
دو قسم کا مولسری ہوتاہے ۔نر درخت پر پھل نہیں آتے اور اس کاپھول کسی قدر بڑا ہوتاہے۔اسکی مولسری کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
ہر جگہ کے علاوہ جنوبی ہندی اور برما میں خودرو ہے۔
مزاج۔
پھول گرم خشک ۔۔۔پھل و پوست سرد خشک۔۔۔
افعال۔
پھول مفرح ،مقوی قلب ،پھل اور پوست قابض اور مجفف ہے۔
استعمال۔
گل مولسری کو خوشبو دار ہونے کی وجہ سے سونگھتے اور اسکے ہار بناکر پہنتے ہیں اور اس کا عرق کشید کرکے قلب و دماغ کی تفریح و تقویت اور ازالہ خفقان کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔برادہ صندل کے ہمراہ اس سے عطر بھی کشید کیاجاتاہے۔جوکہ نہایت خوشبودار اور مفرح اور مقوی ہوتاہے۔خشک یا تازہ پھولوں کے عصارہ کو بعض دماغی سرد امراض اور درد سربارد سعوط کراتے ہیں ۔
مولسری کے پھل تنہایا مناسب ادویہ کے ہمراہ دستوں کو بند اور جریان کو زائل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں ان کے چبانے سے دانتوں کا درد ساکن ہوتااور ہلتے ہوئے دانت مضبوط ہوتے ہیں ۔
مولسری کی چھال سیلان کو روکنے اور سیلان الرحم کو زائل کرنے کیلئے سفوف بناکرکھلاتے ہیں اس کے جو شاندے سے مرض قلاع درد دندان میں کلی کراتے ہیں
 اور اس سے خیساندہ بنا کر مرض سوزاک میں پلاتے ہیں ۔پوست بیخ مولسری کا سفوف بناکرجریان و رقت منی اور سیلان الرحم کو دورکرنے و تقویت کمرکیلئے کھلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
دافع جریان و سیلان ۔
مضر۔
نفاخ و قابض۔
مصلح۔
روغن و شہد۔
بدل۔
چھال ببول۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام۔

No comments:

Post a Comment