WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

گل دوپہریا. گل دھاوا۔ گل سیوتی. گل نسیرین

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گل دوپہریا
Moon Flowar

اس کو گجراتی میں کماببوریو کہتے ہیں ۔یہ ایک چھوٹا ساکٹورانماپھول ہے جوکسی قدر گل لالہ سے مشابہ ہوتاہے۔اس کو پودا نصف گزتک بلند ہوتاہے۔اور اسکے پتے لمبوترے کنگرے دار ہوتے ہیں چونکہ یہ دوپہر کے وقت کھلتاہے اس لئے اس کو گل دوپہر یا کہتے ہیں یہ رنگت کے لحاظ سے سرخ ،سفید،اور زرد ہوتاہے۔جبکہ اس کا ذائقہ پھیکا و قدرے تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
اس کو درد شقیقہ کے دفع کرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔چنانچہ اسکے پھولوں کاپانی نچوڑکر مریض شقیقہ کی ناک میں ٹپکانے سے رطوبت کا اخراج ہوکر آرام ہوتاہے۔
مقدارخوراک۔
اندرونی طورپر مستعمل نہیں ۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گل دھاوا۔
Flori Bunda

دیگرنام۔
بنگلہ میں دھائی پھول ہندی میں دھائے کے پھول گجراتی میں دھاونی سنسکرت میں دھاتکی اور انگریزی میں فلوری بنڈا کہتے ہیں ۔

ماہیت۔
جھاڑ دار پودا دس فٹ تک اونچا ہوتاہے۔پتے زردی مائل ایک دوسرے کے بالمقابل ہر شاخ کے سرد پھولوں کے گچھے ماگھ سے چیت تک لگے رہتے ہیں ۔مئی اور جون میں تمام پیڑ پھولوں سے بھرجاتے ہیں جس سے تمام پیڑ سرخ نظر آتاہے۔
مزاج ۔
سرد خشک ۔۔۔بدرجہ دوم۔
افعال۔
قابض ،حابس الدم،مبردو مجفف
استعمال۔
اس کا سفوف یا جوشاندہ قابض ہونے کی وجہ سے اسہال کو بندکرتاہے اس کا سفوف بناکر اسہال پیچش اور بواسیر میں دہی کی لسی یا وہی کے ساتھ کھانے سے فوری فائدہ ہوتاہے۔کثرت حیض شہد کے ہمراہ کھلاتے ہیں حابس الدم ہونے کی وجہ سے کثرت حیض اور خون بواسیر کو روکنے کیلئے کھلاتے ہیں ہیں یا اس کے جوشاندہ میں آبزن کراتے ہیں ۔سیلان الرحم میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کا سفوف استعمال کراتے ہیں ۔
بیرونی استعمال۔
خروج مقعد میں اس کے جوشاندہ کے اندرمریض بٹھاتے ہیں ۔یا اس کا سفوف بناکر ذرود کرکے لنگوٹ باندھتے ہیں مبرد و مجفف ہونے کی وجہ سے اس کو سرسوں کے تیل میں جلاکر جلے ہوئے عضو پر طلاء کرتے ہیں ۔اس درخت کے پتے چمڑا رنگنے کے کام آتے ہیں ۔وئیدگل دھاوا کے پھول ہر قسم کے آسوارشٹ بنانے میں بہت استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان سے عمل تخمیر جلد تر شروع ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
حابس الدم ،قابض ۔
مضر۔
مولد دیدان۔
مصلح۔
آب انار۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام یا ماشے ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گل سیوتی ’’گل نسیرین‘‘
China Rose

دیگرنام۔
عربی میں گل نسرین فارسی میں گل مشکین بنگلہ میں سے اتی ،گجراتی میں شونتی اور انگریزی میں چائنا روز کہتے ہیں ۔
ماہیت۔

سیوتی کا پودا گلاب سے بہت مشابہ ہوتاہے۔لیکن اس کے پتے قدرے بڑے شاخیں کچھ موٹی اور پھول سفید ہوتے ہیں ۔یہی بطور دواًء مستعمل ہیں 
مزاج۔
گرم وخشک ۔۔۔درجہ اول۔
افعال۔
مقوی قلب و دماغ، مفرح ،ملین شکم۔
استعمال۔
گل سیوتی  گل قند بناکرتقویت و تفریح قلب اور ازالہ خفقان کیلئے بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔اس سے عرق بھی کشید کیاجاتاہے۔جوکہ مذکورہ امراض میں مستعمل ہے۔بعض ادویہ کے ہمراہ بطور نقوع بھی پلایاجاتاہے۔
نفع خاص۔
مفرح و مقوی قلب۔
مضر۔
گرم مزاج۔
مصلح۔
گل چنبیلی۔
مقدارخوراک۔
بطور نقوح پانچ سے سات گرام۔
گلقند دس سے بیس گرام۔

No comments:

Post a Comment