WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

12.3.16

گولر. گوماں. کومہ. گوند بطم

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گولر
Wild Figs

دیگرنام۔
عربی میں جمیز فارسی میں انجیر احمق ،بنگلہ میں گلیر ہندی میں گولڑ سندھی میں گولاڑو انگریزی میں وائلڈ فگز اورلاطینی میں Ficus Glomerataکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
گولر کا درخت بڑکے درخت سے ہے۔اس کا درخت 20سے50فٹ اونچا ہوتاہے۔ اس کے تنے پتے اور چھال سے دودھ نکلتاہے۔اسکی چھال مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے۔پتے تین چار انچ لمبے ایک انچ سے تین انچ چوڑے گولائی لئے ہوئے چکنے چمکیلے اور آگے سے نوک دار ہوتے ہیں ۔پتے توت کے پتوں سے مشابہ لیکن بے کنگرے اور ان سے چھوٹے و بیز ہوتے ہیں اس درخت کو پھول نہیں لگتے لیکن انکر نکل کر بعد میں پھل بن جاتے ہیں ۔پھل انجیر کی شکل کے اس کے اندر تخم بھی انجیر کی طرح باریک باریک بھرے ہوتے ہیں ۔اور پکے ہوئے پھل میں سے مچھروں کے مشابہ بھینگے جانور پیداہوتے ہیں پھل گچھوں میں سبز رنگ کے لگتے ہیں ۔لیکن پکنے سے سرخ رنگ کے اور مزہ میں شیریں ہوتے ہیں ۔
کچے پھلوں کی سبزی پکاکر کھائی جاتی ہے اور اکژجانور گولر کو کھاجاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے یہ زمین پر گرجاتے ہیں اس لئے ان کو جلد ہی توڑ لینا چاہیے۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کے اگر گولر کے پھل کو جانوروں یعنی بھینگوں سمیت کھالیاتو آنکھ خراب نہیں ہوتی تو یہ صرف وہم ہے۔
مزاج۔
گولر پختہ گرم دوئم تر درجہ اول ،
خام  گولر
 سرد تر درجہ دوم۔
افعال۔
گولر پختہ مفرح مقوی بدن ملین طبع منفث بلغم ۔
گولر خام ۔
قابض حابس الدم ۔۔۔درخت کا دودھ محلل،منضج ،محلل اورام ۔۔۔درخت کی جڑ کا پانی مبرد مسکن۔
استعمال۔
گولر پختہ دوسرے پھلوں کی طرح کھایاجاتاہے۔اس سے فرحت حاصل ہوتی ہے۔بدن کو غذائیت حاصل ہوتی ہے۔قبض رفع کرتاہے منفث بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی و دمہ میں مفید ہے۔گولر خام قابض ہونے کے باعث دستوں کو بندکرتاہے اور خون بواسیر کو روکتاہے۔
گولر اس کے پتے اور شاخوں کے جوشاندے سے بطریق معروف لعوق تیار کرکے کھانسی دمہ اور بحتہ الصوت میں چٹاتے ہیں برگ گولر کو پانی میں پیس کر چھان کر دستوں کو بند کرنے کیلئے پلاتے ہیں ۔
گولر کے درخت کی جڑ کا پانی نکال کر مبرد و مسکن ہونے کی وجہ سے تپ دق اور ذیابیطس میں پلاتے ہیں ۔
گولر کے درخت کا دودھ ورموں کو تحلیل کرنے پکانے اور پھوڑے کیلئے لگاتے ہیں جذام میں اس کے پھل اور پوست کو پانی میں پکاکر غسل کراتے ہیں ۔
جڑ کا پانی نکالنے کا طریقہ۔
گولر کے جوان درخت کی جڑ میں گڑھا کھود کر اس کی کسی ایک جڑ کو کاٹ کر اس میں برتن رکھیں ۔جڑ سے قطرہ قطرہ پانی اس برتن میں جمع ہوجائے گا۔
نفع خاص۔
حابس اسہال ۔
مضر۔
معدہ کو ۔
مصلح۔
انیسوں ،سکنجین ۔
مقدارخوراک۔
ٹے نین موم ربڑکی طرح راکھ میں سلکا اور ایسڈ فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
گولر خام کا سفوف ۔۔۔پانچ سے سات گرام یا ماشے ۔۔۔۔
برگ گولر۔۔۔بطورشیرہ ،سات سے دس گرام ،،،جڑ کا پانی ۔۔۔دس تولہ سے بیس تولہ (دس ملی لیٹر سے بیس ملی لیٹر)
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گوماں ’’کومہ‘‘
Leucos Linifolia

ہندی میں گومایا گما،بنگلہ میں درون پشپی ،گجراتی میں تنبو،سندھی میں گومی اور انگریز ی میں لیوکس لینی فولیاکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
گومہ موسم سرمااور برسات میں جوار وغیرہ کے کھیت میں فصل خریف کے ساتھ بکثرت پیدا ہوتی ہے۔اس کا پودا ایک گز تک بلند ہوتاہے۔جس سے سیدھی شاخ نکلتی ہے۔اس پر تھوڑے فاصلہ پر پتوں کی جڑ سے گول سفید اور پیالہ نماپھول نکلتے ہیں پھول اخروٹ کے برابر ہوتاہے۔اس میں متعدد سوراخ ہوتے ہیں ۔جن میں سے چھوٹے سفید پھول ہوتے ہیں ۔اس بوٹی سے تیز اور ناخوشگوار بو آتی ہے۔
مقام پیدائش۔
یہ پودا بکثرت پاکستان اور ہندوستان میں ہرجگہ پایاجاتاہے۔لیکن دامن کوہ میں بکثرت ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
دافع بخار بلغمی ،محلل اورام ،قاتل کرم شکم منفث بلغم ۔
استعمال۔
محلل اورام اور تپ بلغمی میں اسکا ساگ پکا کررات کو شبنم میں رکھ دیتے ہیں اور صبح کو موسمی بخار کے میریض کو کھلاتے ہیں تپ کہنہ بلغمی میں اس کو جوشاندہ ایک دو لونگ کے ساتھ نافع ہے پیٹ کے کیڑوں کو مارکر خارج کرنے کیلئے بطور جوشاندہ استعمال کیاجاتاہے۔منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تینوں ہموزن نیم گرم تین چاربار پلائیں ۔
کہتے ہیں کہ ایک تولہ بوٹی پانی میں پیس کر کھلانے سے مارگزیدہ کے زہر کو بے اثر کردیتی ہے۔
بیرونی استعمال۔
اگربخار تیز ہو تو اس کے پتوں کو باریک پیس کر طلاء کریں تو فوری سکون حاصل ہوتاہے۔تحلیل اورام کیلئے اس کو پانی  میں جو ش دے کر کچل کر باندھتے ہیں یا اس کو کچل کر تیل میں بھجیا بناکر ورموں پر باندھنے سے ورم تحلیل ہوجاتاہے۔قاتل کرم ہونے کی وجہ سے اسکے پتوں کو مسل کرتیل میں جلاکر یہ تیل ہرروز سرمیں لگائیں چند دنوں میں جوئیں ختم ہوجائیں گی ۔۔اگربدن میں خارش ہوتو نیم کے پتوں اور گوماں کے پتوں کو تیل میں پکا کر وہ تیل بدن پر ملیں خارش کو سکون ہوگا۔
نفع خاص۔
دافع حمیٰ بلغمی ،محلل ۔۔۔
مضر۔
گرم مزاج کو۔
مصلح۔
فلفل سیاہ شہد ادراک۔
بدل۔
بھنگرا۔۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
گوند بطم
عربی میں مملک البطم فارسی میں صمغ بطم ۔۔
ماہیت۔
پستہ کے درخت بن یعنی بطم کا گوند ہوتاہے۔جس کا رنگ سیاہی مائل اور ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
ملطف و مدربول ہے مادہ کو پختہ ومعتدل القوام کرتاہے۔محلل اورام ریاح ہے بلغمی کھانسی کو دفع کرتاہے۔خشک وتر خارش کے ازالہ کرنے میں مفیدہے۔
مقدا رخوراک۔
دو سے چار گرام تک۔

No comments:

Post a Comment