WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

9.3.16

وسمہ. کالی مہندی. ہاتھاجوڑی. ہاتھی سونڈی. جوان بوٹی. ہارسنگھار

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
‘‘وسمہ’’کالی مہندی
Indigo Leaves

دیگرنام۔
عربی میں عظلم فارسی میں کتم سندھی میں کاری مہندی انگریزی میں انڈیگولیوز ۔
ماہیت۔
نیل کے پتوں کو وسمہ کہتے ہیں ۔اس کی ماہیت نیل میں دیکھیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
جالی ،قابض ،محلل ہے۔اس کے پتوں کا سفوف شہد کے ہمراہ ملاکر ورم جگر اور مرگی کو نافع ہے۔اس کی شاخوں کے جوشاندہ سے غرغرے کرنا مرکبات سیماب سے منہ آنا کونافع ہے۔وسمہ ایک حصہ مہندی چوتھا حصہ دونوں کو آملہ کے پانی میں گوند ھ کر نصف گھنٹہ دھوپ میں ڈالیں ۔تو خضاب عمدہ بنتاہے۔اس کی جڑ کو بھگو کر گوندملاکر لکھنا سیاہی کا کام دیتاہے۔
مقدا رخوراک۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہاتھاجوڑی
Hellotrope

عربی میں بخور مریم فارسی میں پنجہ مریم سندھی میں جرجیرو بنگلہ میں ہٹی مورا اور انگریزی میں ہیلوٹروپ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ہاتھا جوڑی ایک قسم کی گھاس کی جڑ ہے۔جو ہاتھ سے مشابہ ہوتی ہے۔پتے ایک طرف سے سبز اور ایک طرف سے سفیدی مائل کسی قدرروئیں دار ہوتی ہے۔اسکے پھول سرخ اور نیلے جڑ سیاہ اور انکا ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
کشمیرکی مرطوب زمین اور درختوں کے سایہ میں ۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
اس کی جڑ مدرحیض و بول ہے ۔دودھ بڑھانے اور پسنہ لاتی ہے۔چوتھے روز کے بخار اور یرقان کو مفید ہے۔جگر کا سدہ کھولتی ہے اس کی جڑ اور تخم جالی ہیں ۔بیجوں کا لیپ سیاہ داغ ورم سخت اور خنازیر دفع کرتاہے۔جڑ کا ضماد چہرے کے داغ اور میل صاف کرتاہے۔
خام خیال۔
اس کے متعلق یہ مشہور ہے کہ اگر اسے پانی میں گھس کر کسی شخص کے جسم پرلگائیں تو وہ لگانے والے کا مطیع و فرماں بردار ہوجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
چارگرام۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہاتھی سونڈی ’’جوان بوٹی‘‘
Hellistrope

عربی میں خرطومی فارسی میں نیل خرطومی بنگلہ میں ہتنی سور ہندی میں ہتسی شنڈی اور انگریزی میں ہیلس ٹروپ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
اس بوٹی کا قدا یک دو بالشت بھر ہوتاہے۔جڑ ریشہ پتے چھوٹے بیضادی موٹے موٹے شیشم یا چولائی کے پتے کے مشابہ پھلی ہاتھی کے سونڈ سے مشابے ہونے کی وجہ سے اس کو ہاتھی سونڈی کہتے ہیں ۔تمام پودے اور پتوں پر سفید رواں ہوتاہے۔ماہ فروری سے لےکر جون تک یہ پودا سرسبز رہتاہے۔اس کو پھول سفید رنگ کے لگتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال واستعمال۔
اس کے پتے جلاکر خارش اور ثبور پر مالش کرتے ہیں پتوں کے جوشاندے سے مویشیوں کے زخم کے کرم مرجاتے ہیں اس کے پتوں کی ٹھنڈائی سیاہ مرچ کے ہمراہ متواتر کئی روز پلانا سگ گزیدہ کو مفید ہے اس میں چاندی اور فولاد کا کشتہ بہت عمدہ بنتاہے۔
مقدارخوراک۔
چھ گرام ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہارسنگھار
Night Jasmine

بنگالی میں شیولی گجراتی میں پربوتی سنسکرت میں شیپھال اور انگریزی میں نائٹ جسمن ۔۔
ماہیت۔
اس درخت کے پتے کھردرے موٹے اور نوکیلے اور ان پر چھوٹے بال سے ہوتے ہیں ۔پھول ننھے اور خوشبودار چنبیلی کی مانند لیکن اس کی پنکھڑیاں سفید اور نچلانالی نام حصہ زردی مائل سرخ ہوتاہے۔اس حصے کو علیحدہ کرکے پانی میں ابال کر کپڑے رنگے جاتے ہیں ۔
اس درخت کے پتے کھردرے موٹے اور نوکیلے اور ان پر چھوٹے بال سے ہوتے ہیں ۔پھول ننھے اور خوشبودار چنبیلی کی مانند لیکن اس کی پنکھڑیاں سفید اور نچلانالی نام حصہ زردی مائل سرخ ہوتاہے۔اس حصے کو علیحدہ کرکے پانی میں ابال کر کپڑے رنگے جاتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان اور ہندوستان میں ہرجگہ اور انڈیا کے جنگلات میں خودرو ہے۔
مزاج۔
سرد خشک ۔۔۔بعض کے نزدیک ۔۔گرم خشک۔
افعال و استعمال۔
اس کے پتوں کو ادرک کے ہمراہ پانی میں پیس کر دینا پرانے بخاروں کے لئے مفیدہے خونی بواسیر کے لیے پھول رات کو پانی میں بھگو کر صبح زلال پلاتے ہیں تازہ پتوں کا رس شیر خوار بچوں کیلئے بے ضرر مسہل ہے۔اس درخت ایک گوند اور جڑ مقوی باہ ہے۔پھول کپڑا رنگنے کیلئے کام آتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام۔

No comments:

Post a Comment