WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

ہالوں. حب الرشاد. تخم سپنداں. تیزک. ہرن کھری. ہرٹال ورقی

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہالوں ’’حب الرشاد ‘‘تخم سپنداں ’’تیزک‘‘
دیگرنام۔
عربی میں حرف۔حب الرشاد ،فارسی میں تخم سپنداں تامل میں اڈیلی گجراتی میں اشے ہو بنگالی میں ہندی بالم سندھی میں ہالیو پنجابی میں تیزک سنسکرت میں میں چندرسور اور انگریزی میں گارڈن کریس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک بوٹی کے تخم میں جو زردی مائل سیاہ اورمزہ میں تندو تیز ہوتے ہیں اس کی دو اقسام ہیں ۔۱۔بری ۲۔بستانی ۔
جس کے تخم سفید یا سرخ اور گول ہوتے ہیں اسے رائی کہتے ہیں جبکہ بری کے پتے سرخی مائل کسی قدرلمبےتخم ریحان کی مانند ہوتے ہیں اس کو حب الرشاد کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان و ہندوستان میں پنجاب یوپی وغیرہ میں خودرو ہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
منفث بلغم ،مشتہی ،مدربول و حیض ،قاتل کرم شکم ،مخرج جنین مقوی ،و ممسک ۔۔۔بیرونی طورپر محمر،محلل۔
استعمال۔
ہالوں کو زمانہ قدیم سے مسکن درد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔آج بھی ریحی دردوں کی مشہور دوا ہے۔امراض معدہ اور آمعاء میں خصوصاًسنگرہنی،اسہال اور کمی بھوک میں بے حد مفید ہے ۔اور قاتل کرم شکم میں بھی ہے ۔
تخم حرف کو منفث بلغم ہونے کی وجہ سے تنگی تنفس اور کھانسی میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ دافع بلغم دواء ہے اورمقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ہچکی میں بھی استعمال کرتے ہیں اسکے پتے کترواں اور کھالے چرپرے رائی کے ذائقہ والے ہوتے ہیں اسکی چٹنی بناکر کھاتے ہیں 
بیرونی طور پر برص ،جھائیں اور چھیپ وغیرہ میں زائل کرنے اور بعض ورموں کو تحلیل کرنے کیلئے اس کا طلاء یا ضماد کرتے ہیں ۔
اس کے بیجوں کو مبہی اور ممسک کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی باہ ومعدہ ۔
مضر۔
گردوں کیلئے ۔
مصلح۔
شکر ،تخم خیاریں ،
بدل۔
رائی۔
مقدارخوراک۔
دو سے تین گرام۔
طب نبوی ﷺ اور حب الرشاد۔
حضرب عبداللہ بن جعفرؓ اور حضرت ربان بن صالح بن انسؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ 
اپنے گھروں میں حب الرشاد مر اور صعتر سے دھونی دیتے رہاکرو۔
حضرت عبداللہ بن عباسؓ روایت فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایاکہ ’’کیاتم نہیں جانتے کہ کن دو کاموں میں شفا ہے۔الشفا (حب الرشاد )اور صبر میں ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہرن کھری
پنجابی میں لیلی بوٹی ،سندھی میں لیلابوٹی۔
ماہیت۔
ایک چھوٹی بیل دار بوٹی ہے۔جو عموماًربیع میں پیدا ہوتی ہے اور گہیوں کے کھیتوں میں بکثرت ہوتی ہے۔اور انہی آس پاس کی چیزوں پر لپٹ جاتی ہے۔شاخیں دھاگے کی مانند باریک ہوتی ہیں ۔
اس کے توڑنے پر سفید دودھ کا قطر نکلتاہے۔اس کے پتے مثلث نوک دار مشابہ سم آہو کے مانند اور پھول کٹوری نما سفید مائل بہ گلابی ہوتے ہیں ۔اس کے ہر ایک جز کا مزہ تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ ہندوستان اور پاکستان کے اکژ علاقوں میں ہوتی ہے۔
افعال۔
مصفیٰ خون ،محلل و منضج اورام۔
مزاج ۔
گرم و خشک۔
استعمال ۔
ہرن کھری کو تصفیہ خون کی غرض سے چند دانے مرچ سیاہ کے ساتھ گھوٹ کر یا اس کا خیساندہ یا آب زلال لے کر خارش جذام آتشک اور فساد خون میں پلاتے ہیں بعض اطباء اسے سوزاک میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔
بیرونی طور پر اس کا ضماد محلل اورام ہے یا اس کے متواتر ضماد کرنے سے پختہ ہوکر منفجر پھٹ جاتاہوجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
ایک تولہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہرٹال ورقی ’’زرنیخ طبقی‘‘زرنیخ اصغری
Yellow Arsenic Sulchidum

عربی میں زرنیخ طبقی بنگلہ میں ہری تال اور انگریزی میں یلو آرسنک سلچیڈم ۔
ماہیت۔
ہڑتال ورتی معدنی چیز ہے۔جو وزنی ڈلیوں کی شکل میں زرد رنگ کی چمک دارہوتی ہے۔
اس کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال ۔
اکال محلق شعر،قاتل کرم۔
کشتہ کے افعال۔
دافع امراض بلغمی مصفیٰ خون دافع حمیات مزمنہ و مقوی باہ۔
استعمال۔
ہڑتال کو قروح خبیثہ کےلئے مراہم میں شامل کرتے ہیں بد اور زائد گوشت کو دور کرکے اگر ان میں کرم پیداہوگئے ہوں تو ان کو ہلاک کرکے زخم کو درست کردیتی ہے۔ہڑتال کو چونا کے ساتھ ملا کر بال مونڈنےکیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
اس کی مرہم بواسیری مسوں کو دفع کرتی ہے۔
کشتہ ہڑتال ورقی۔
یہ امراض عصبی و بلغی مثلاًلقوہ ۔فالج رعشہ مرگی ،نزلہ زکام کھانسی ضیق النفس استسقاء و جع المفاصل اور امراض فساد خون جیسے آتشک جذام بواسیر اور بھگندر میں کھلاتے ہیں مختلف طریقوں سے تیارکرکے تقویت باہ کیلئے مستعمل ہے ۔حمیات بلغمی میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔
نفع خاص۔
طلاء اور مراہم میں ۔
مضر۔
لذاع ہے۔
مصلح۔
روغن بادام ہلیلہ زرد۔
بدل۔
منسل گندھک۔
مقدارخوراک۔
کشتہ کی دو سے چار چاول تک۔

No comments:

Post a Comment