WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

3.3.16

کہربا.. کھرب. کہرباشمعی. کھرنی. کھمبی

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کہربا’’کھربا‘‘کہرباشمعی
Amber Sucomum

دیگرنام۔
عربی میں مصاح الدوم فارسی میں کہربا شمعی اور انگریزی میں امبرسکی نم کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک درخت کا گوند ہے جس کو حور کہاجاتاہے۔جو شفاف زردی مائل ہوتاہے۔کہرباکاہ رباکامختلف ہے کاہ ربا کے معنی گھاس کھینچنے والا ہے کیونکہ اس میں گھاس اور تنکے اپنی طرف جذب کرنے کی خاصیت ہوتی ہے ۔
مقام پیدائش۔
یہ روس اور بلغاریہ میں زیادہ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم سردی معتدل اورخشک درجہ دوم۔
افعال۔
حابس الدم ،مفرح و مقوی قلب ،مقوی معدہ و آمعااور قابض ہے۔
استعمال۔
کہرباکو ضعف قلب اور خفقان کو دور کرنے کیلئے مفرحات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں ۔نفث الدم کو روکنے کے لئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ شربت خشخاش میں ملاکرچٹاتے ہیں اسہال دموی خون بواسیراور کثرت حیض کو بند کرنے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ جبکہ تقویت معدہ کیلئے مصطگی کے ہمراہ کھلاتے ہیں حابس الدم ہونے کی وجہ سے جسم کے اعضاء ظاہری اور باطنی کے خون کو بند کرتاہے معدہ جگر اور پیشاب کے امراض میں مفیدہے رعاف کوبندکرنے کیلئے کھلاتے ہیں ۔
بیرونی استعمال۔
نکسیر کو بندکرنے کیلئے کھلاتے ہیں ناک میں نقوح کرتے ہیں اور پیشانی پر ضماد کرتے ہیں تازہ زخموں پر باریک پیس کر چھڑکنے سے سیلان خون کو بندکرتا اور ان کو خشک کردیتاہے۔
نفع خاص۔
حابس الدم ۔
مضر۔
مصدع 
مصلح۔
بنفشہ ۔
بدل۔
سندرس ۔
مقدارخوراک۔
قرص کہربا قرص طباشیر کافوری اور سفوف حابس الدم وغیرہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کھرنی
Gotuse Leaved Mino Sups

بنگلہ میں چھیرنی یاراجنی مرہٹی میں کھرنی سنسکرت میں کشیرنی سندھی میں کھیردل اور انگریزی میں گوٹوس لیوڈ مائنو سپس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک بڑے درخت کا پھل ہے جونیم کے پھل سے مشابہ لیکن قدرے لمبے ہوتے ہیں چلغوزہ کی مانند ابتداء میں سبز اور پکنے پر زرد رنگ کے مزہ میں شیریں ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان وہندوستان ۔
مزاج۔
گرم ایک تردرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
کھرنی مفرح اور مقوی قلب ہے۔
پیاس کو تسکین بخشتی اور باہ کو قوت دیتی ہے۔کھانسی اور مجاری بول کے زخموں کو فائدہ دیتی ہے۔اس کے تخموں کامغز جالی ہے۔آنکھ کے پھولے جالا خارش اور ضعف بصر کو دور کرنے کیلئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ کھرل کرکے آنکھ میں لگاتے ہیں اس کی چھال مغلظ منی ہے اس کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ساتھ سفوف بناکر جریان منی میں کھلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی اعضاء و مسکن جوش اخلاط 
مضر۔
ثقیل دیر ہضم ۔۔۔
مقدارخوراک۔
چھال کی ۔۔۔پانچ سے سات گرام ۔
پھل بقدر ہضم۔۔۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کھمبی ۔
Mushroom
اردو میں کھمب عربی میں الکماۃ ہندی میں کھم سندھی میں کھنبی اور انگریزی میں مش روم کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ بغیر تنا اور بغیر پتوں کے خودرو پودا ہے۔جو گرمی کے موسم میں بارش کے بعد پیدا ہوتاہے اس میں جوہر ارضی زیادہ اور جوہر مائی کم ہوتاہے۔لیکن جب یہ خشک ہوجاتی ہے تو اس کی ماہیت زائل ہوجاتی ہے اور صرف ارضیت کے باقی رہنے سے غلظت بڑھ جاتی ہے۔
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
قابض و نفاخ ہے بلغم و سودا پیداکرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ امراض وسوداوی اور بلغمی میں مضرہے اس کی کثرت استعمال سے فالج لقوہ اورعسر البول کے پیدا ہونے کا خوف ہے ۔کھنب کا بڑا وصف صرف یہ ہے کہ یہ سخت لذیز ہوتی ہے۔اس لئے لوگ اسے پکاکرکھاتے ہیں اس کے مصلح کالازیرہ دارچینی مرچ سیاہ کی مانند گرم مصالحہ جات ہیں کیونکہ یہ اس کا غلیظ اور لزج بلغم کے پیداکرنے سے روکتے ہیں ۔کھانے کیلئے صرف سفید کھمبی ہی استعمال کریں ۔
احتیاط۔
بعض لوگ کھمب کے مغالطے میں زہریلے فنگی کھالیتے ہیں ۔
طب نبوی ﷺ اور کھبی۔
حضرت سعید بن زیدؓ روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺنے فرمایا کھنبی من میں سے ہے اس کا پانی آنکھوں کیلئے شفاء ہے۔
حضرت سعید بن زیدؓ روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایاکھنبی اس من میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے لئے نازل فرمایاتھا۔اس کاپانی آنکھوں کیلئے شفاء ہے۔
کھمبی کا استعمال۔
کھمبی سفیدیا سبز لے کر اس کا پانی نچوڑ لیں اور اس کو فلٹر پیپر سے فلٹر کرکے آنکھوں میں ڈالنے سے خصوصاًآشوب چشم ککر سے آنکھوں کی خارش وغیرہ کو شفاء ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment