WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

5.3.16

منگوستان. منمنا. شیلم. گندم دیوانہ. مروارید

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
منگوستان
(The Mangosteen)

دیگرنام۔
ہندی و بنگالی میں منگوستان اور انگریزی میں منگوستین کہتے ہیں ۔

اس کاپھل چھوٹے سیب کے برابر اور اس کا پوست موٹا نرم ہوتاہے۔جس کو کھاتے وقت اتار دیتے ہیں ۔اس کا رنگ نیلگوں مائل بہ سیاہی ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
سنگار پور ،برما،ملایا۔
مزاج۔
نامعلوم۔
افعال و استعمال۔
کچے پھل کا مربہ ڈالتے ہیں خشک پھل کا پوست سمیت کو پانی ابال کراور چینی ملاکر شربت بنالیتے ہیں اور اس کو پرانے اسہال و پیچش میں استعمال کراتے ہیں ۔
سنگارپور میں یہ پھل سوزاک و قرحہ بول کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں اس سے پیٹ کے اخراج اور جلن میں کمی ہوجاتی ہے۔
مقدارخوراک۔
بطورسفوف نصف گرام سے ایک گرام تک۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
منمنا’’شیلم ‘‘گندم دیوانہ
Ergot

دیگرنام۔
عربی میں شیلم ،فارسی میں گندم دیوانہ ۔

ایک دانہ ہے جو سے باریک اور بہت منڈوے کے برابر گول ہوتاہے۔بہتر وہ ہے جو فربہ سیاہ اور سخت ہو اس کا پودا گہیوں کے پودے سے مشابہ ہوتاہے۔اور گہیوں کے کھیتوں میں پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
شیلم کو بطور جالی ،محلل ،مخدر اور مسکن الم استعمال کیاجاتاہے۔یہ سکر پیدا کرتا اور نیند لاتاہے۔
استعمال۔
شیلم کو سرکہ میں پیس کر داد گنج اور خارش میں لگاتے ہیں اور گندھک کے ساتھ بہق پر ضماد کرتے ہیں شراب کے ساتھ پیس کر درد پہلو کو تسکین دینے کیلئے لگاتے ہیں علاوہ ازیں مناسب ادویہ کے ساتھ ورموں کو تحلیل کرنے اور منفجر کرنے کیلئے ضماد کرتے ہیں 
شیلم اعضاء کو سست اور بےحس کرتاہے۔انڈے کی سفیدی کے ہمراہ سختیوں کوتحلیل و نرم کرتاہے۔اس کا لیپ چبھے ہوئے کانٹے کو گوشت کے اندر سے باہر نکالتاہے ۔
مقدارخوراک۔
اندرونی طور پر مستعمل نہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
مروارید’’موتی‘‘سچے موتی
Pearls

دیگرنام۔
عربی میں لولویادر فارس میں مردارید ،ہندی میں موتی اور پنجابی میں سچے موتی جبکہ انگریزی میں پرل کہتے ہیں
ماہیت۔
مرداریدمشہور چیز ہے۔جو خاص قسم کی سیپ کے اندر سے چھوٹے بڑے نکلتے ہیں جوکہ دانہ خشخاش کے برابر ڈول سے ہوتے ہیں اور یہی دواًء مستعمل ہیں لیکن ان کا سائز مختلف بھی ہوتاہے۔اور جتنابڑا موتی ہوگا بہتر تصور کیاجاتاہے۔
اصلی موتی کی شناخت ۔
اصلی مروریدکو آب لیموں میں ترکیاجائے تو نرم ہوجاتاہے جبکہ کانچ یا پلاسٹک کے نقلی موتی سب یکساں گول ہوتے ہیں اور آب لیموں میں نرم ہوتے ہیں اور پیسنے میں کانچ کی طرح سخت اور کرخت ہوتے ہیں ۔

اصلی مرواریدکا رنگ سفید و براق لیکن جس موتی میں میں ذرا سی زردی یا سرخی کی جھلک ہوتی ہے اسے زیادہ پسندکیاجاتاہے چونے جیسا بے آب موتی سب سے نکماسمجھاجاتاہے۔
مقام پیدائش۔
بحرہندو بحر عرب ،لنکا بصرہ وغیرہ ۔
مزاج۔
معتدل ۔۔۔بعض کے نزدیک سرد خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مقوی اعضاء رئیسہ ،مقوی بصارت ،قابض ،حابس الدم۔
استعمال۔
مرورید مقوی اعضاء رئیسہ ہونے کی وجہ سے ضعف قلب وسواس جنون خفقان ضعف معدہ وجگر اور گردہ میں استعمال کیاجاتاہے قابض ہونے کی باعث جریان سیلان الرحم کژت حیض اسہال دموی میں مستعمل ہے حابس الدم ہونے کی وجہ سے خون بواسیر منہ سے خون آنے اور بہتے ہوئے خون ،خونی اور صفراوی دستوں کو بندکرتاہے۔
مقوی بصر ہونے کی وجہ سے سرموں میں شامل کرکے آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔خسرہ چیچک اور کاکڑا لاکڑا موتی جھرا میں دانے نکلنے کیلئے مشہور اور مستعمل دوا ہے۔اس کے استعمال سے مذکورہ امراض کے دانے جلد نمودار ہوجاتے ہیں اور اعضاء رئیسہ محفوظ رہتے ہیں ۔
خاص بات۔
اس کو بغیر حل کئے ہوئے استعمال نہ کریں ۔اس کو کھرل کرنا ہوتو آب لیموں کے چند قطرے ملالیں ۔
نفع خاص۔
مقوی قلب۔
مضر۔
بے ضرر۔
بدل۔
سیچی سیپ۔
مقدارخوراک۔
صلایہ کی ۔نصف رتی۔
مشہور مرکب۔
خمیرہ مروارید۔
یہ ضعف قلب ،خفقان حصبہ جدری اور موتی جھرے میں تقویت قلب و دماغ کیلئے استعمال کراتے ہیں ۔
کشتہ مرورید
جوکہ مذکورہ افعال میں زیادہ قوی اور امراض مذکورہ میں سریع الاثر ثابت ہوتاہے۔
مقدارخوراک۔
دو سے چار چاول تک۔

No comments:

Post a Comment