WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

ہلدی. زردچوب.ہلدیہ.ھیڈالی. ہلہل ’’ کان پھوٹی ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہلدی ’’زردچوب‘‘Tumeric
دیگرنام۔
عربی میں عروق الصفر ،فارسی میں زرد چوب بنگلہ میں ہلٹ گجراتی میں ہلدر مرہٹی میں ہلال کشمیری میں لدر سندھی میں ہیڈ کاغانی میں سنبلو اور انگریزی میں ٹرمرک کہتے ہیں ۔

ایک نبات کی جڑ ہے اس نبات کی شاخ تقریباًدو گز لمبی ہوتی ہے۔شاخ کے آخر میں زرد رنگ کے پھولوں کا خوشہ قریباًدس باری انگل لمبالگتاہے۔
مقام پیدائش۔
مدرراس جنوبی  ہندمشرقی پاکستان چین وغیرہ۔۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
مخرج بلغم ،مفتح عروق مجفف قروح ،قاتل کرم شکم محلل مسکن مصفیٰ خون جالی و محسن لون ۔
استعمال اندرونی۔
مخرج بلغم ہونے کی باعث سرفہ اور ضیق النفس بلغمی میں مستعمل ہے مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض جلدیہ میں بطورسفوف و نقوع استعمال کراتے ہیں ۔مفتح عروق ہونے کے باعث یرقان سدی اوراستسقاء میں مفیدہے۔ضربہ و سقطہ میں نیم بریان کرکے سفوف بناکر دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔نفث الدم اور تپ کہنہ میں مستعمل و مفیدہے ۔مکو کے جوشاندے میں ہلدی کا سفوف ملاکر یرقان میں استعمال کراتے ہیں یہ ہر قسم کے سالن کو خوش رنگ اور خوش ذائقہ بنانے کیلئے ایک معروف چیز ہے۔
استعمال بیرونی ۔
ہلدی اور تلوں کی کھلی پیس کر لیپ کرنے سے مکڑی کے کاٹنے کا زہردور ہوجاتاہے۔اور تلوں کے تیل میں پکاکر ضربہ و سقط میں مقام ماؤف پر گرما گرم گاڑھا لیپ کرتے ہیں ہلدی اور چونے کو گھوٹ کرلیپ کرنابھی چوٹ لگنے اور مرچ آنے کیلئے مفیدہے۔رمد میں ململ کا پرانا دھلاہوا کپڑا ہلدی کے جوشاندے حصہ ہلدی بیس حصہ پانی میں رنگ کے آنکھوں پرپھیرتے ہیں بند زکام اورنزلہ میں ہلدی کو سفوف دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دھونی دیتے ہیں اس سے ناک کھل کر رطوبت بہنے لگتی ہے۔یہی دھونی لینے کے بعد دو تین گھنٹے تک پانی نہ پئیں
۔یہی دھونی اختناق الرحم کے دورہ کو بھی دفع کرتی ہے۔یہ دھونی رات کو سوتے وقت لینی چاہیے اور دھونی لینے کے بعد دوتین گھنٹے تک پانی نہ پینا چاہیے ۔
جالی ہونے کی وجہ سے ناخونہ وغیرہ امراض چشم میں ہلدی کو آگ میں بھلبھلاکر اس کے ہم وزن پھٹکری بریاں ملاکر بطور سرمہ آنکھوں میں لگاتے ہیں ہلدی کا سفوف گہیوں آٹا ہموزن گائے کے کچے دودھ میں ملاکر چہرے پر بطور ابٹن ملتے ہیں یہ نہ صرف منہ کو صاف کرتاہے بلکہ داغوں اور چھائیوں کو دور کرتاہے اس سے چہرے پر ایک ہلکی زعفرانی جھلک دکھائی دیتی ہی۔ہلدی کے ابٹن کا مقابلہ کوئی فیس پوڈر یاکریم نہیں کرتاہے۔
نفع خاص۔
امراض جگر۔خارجاًچوٹ کیلئے ۔
بدل۔
مجیٹھ
مضر۔
دل کیلئے ۔
مصلح۔
عرق لیموں ترنج۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین گرام ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہلدیہ‘ھیڈالی
Poisonous Turmeric

ماہیت۔
ایک جڑ جو کہ ہلدی کے مشابہ اور ہلدی میں سے نکلتی ہے۔اس کی شناخت یہ ہے کہ آگ پر رکھنے سے ترخ جاتی ہے۔اس کارنگ بھورا اور اندر سے زرد اس کا ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
آسام ۔۔۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ چہارم
افعال و استعمال۔
اس کا ضماد درداور ورم کو مفید ہے۔طلاء مقوی باہ ہے لیکن زخم ڈالتاہے ۔۔۔کھاناجائز نہیں ہے

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہلہل’’کان پھوٹی‘‘
Carayella Seeds

دیگرنام۔
بنگالی میں ہرہریا،ہندی میں ہر ہر سندھی میں کن کٹی اور انگریزی میں کراویلاسیڈز کہتے ہیں ۔

اس کا پودا  ایک گز تک لمباہوتاہے۔اس کے پتے چار پانچ جگہ سے کٹے ہوئے اور بیج چھوٹے گردہ کی شکل کے ہوتے ہیں ۔اس پودے کے تمام اجزاء سے ہینگ جیسی بو آتی ہے۔
مقام پیدائش۔
ہندوستان کا گرم علاقہ اور خصوصاًموسم گرمامیں اکثر تمباکو کے کھیت میں پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم تر۔
افعال و استعمال۔
قاتل کرم شکم اور دافع تشنج ہونے کی وجہ سے اس کے بیجوں کو چینی میں ملاکر صبح و شام دوروز تک بمقدار تین گرام کھلاکر تیسرے روز روغن بید انجیر کا جلاب دینے سے کرم شکم خصوصاًکیچوے خارج ہوجاتے ہیں ۔
استعمال بیرونی۔
پتے آبلہ انگیز اورمحمر ہیں ۔بیجوں کو سرکہ میں کچل کر موچ وغیرہ پر لگاتے ہیں ۔درد گوش کیلئے اس کے پتوں کاپانی گرم گھی میں ملاکر نطوراًمفید ہے اس کے پتوں کے عرق اور نقدے میں کشتہ فولاد تیار کرتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment