WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

3.3.16

کھیونی. کیتگی۔ کیتھ

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کھیونی
دیگرنام۔
حب المجلب عربی میں فارسی میں پیوند مریم سندھی میں محلب۔
ماہیت۔
کھیونی کا درخت قدآدم مثل درخت بطم ہوتاہے۔اس کے پتے طویل اور لکڑی خوشبو دارہوتی ہے۔کھیونی درخت کا دانہ ہے جو کاہلی مٹر کے برابر ہوتاہے۔اس کاذائقہ تلخ و تیز اور خوشبو دار ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
باوجودقوت تحلیل و قبض کے فرحت زیادہ کرتی ہے۔مخرج رطوبت غلیظ مفتح اورملطف ہے سینہ اور پھیپھڑے سے گاڑھی لیس دار رطوبت چھانٹتی ہے خفقان دمہ اور غشی کو مفیدہے۔اس کے علاوہ اندرونی اورام خصوصاًکبد طحال اور گردہ کے ورم کو تحلیل کرتی ہے۔درد پشت درد پہلو اور قولنج کوخاص کر ہمراہ ماء العسل کے نافع ہے۔
مقدارخوراک۔
سات ماشہ یا گرام۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کیتگی۔
ہندی میں کیتگی مرہٹی میں سون کیوڑہ ۔
ماہیت۔
اس کاپیڑ پونڈے کی طرح ہوتاہے اس کا پھول کیوڑے کے پھولوں سے زیادہ خوشبو دار مگر اس کا پھول کیوڑے کے پھول سے چھوٹا ہوتاہے درخت کے دوسرے اجزاء میں خوشبو نہیں ہوتی ۔بھائو پرکاش میں لکھا ہے کہ کیتگی کیوڑے کی ایک قسم ہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
مفرح قلب ہے دل دماغ اور تمام اعضاء کو قوت دیتی ہے۔اس کے پھولوں کا عرق کیوڑے کی طرح نکالاجاتاہے۔اور وہی خواص و فوائد رکھتاہے۔خفقان دل کی گرمی اور حدت صفراء کو مفیدہے۔
اس کا پھول سونگھنے سے دل و دماغ کو قوت و تفریح حاصل ہوتی ہے۔
مصلح۔
صندل۔
سفید ۔
بدل۔
کیوڑہ۔
مقدارخوراک۔
تین سے سات گرام تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کیتھ
Wood Apple

اردومیں کیتھ گجراتی میں کوتھا بنگالی میں کٹ ببل مرہٹی میں کویت پانا اور انگریزی میں وڈایپل کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ قدآور درخت ہے اس کے تنے اور شاخون پر موٹے مضبوط اور لمبے کانٹے ہوتے ہیں شاخیں بکثرت پتے گنجان جس کی شکل مہندی کے پتوں سے ملتی جلتی ہے مگر ان سے سخت اور دبیز ہوتے ہیں ۔اس کے پھول ہلکے سرخ رنگ کے ہوتے ہیں کیتھ کاپھول گول اور بالکل گیند جیساہوتاہے۔جس کے اندر مغز اور بیج خوب بھرے ہوتے ہیں پھل کوگودا بہت کھٹا ہوتاہے پھل کے گودے میں سڑک ایسڈ اورلیس دار مادہ کی کیثر مقدار پائی جاتی ہے پھل کا مزہ خام حالت میں تر ش کسیلاجبکہ پختہ ہونے پر لذیز اور خوشبو دار ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
جموں دہلی یوپی مدراس اورلنکا۔
مزاج ۔
کیتھ خام ،سرد خشک ۔درجہ سوم۔
کیتھ پختہ ۔
سرد خشک بدرجہ دوم۔
افعال۔
مفرح و مقوی قلب ،قابض مقوی معدہ و آمعاء صفراء و پیاس کے لئے مسکن تسکین درد تریاق سم ریتلا۔
استعمال۔
بطور میوہ کے پکے ہوئے کیتھ کا گودا نکال کر بکثر ت کھایاجاتاہے۔صفراوی مزاج کے مریضوں اور صفراوی امراض میں مفیدہے۔دستوں کو روکنے کیلئے کھلاتے ہیں خصوصاًکچا پھل قابض ہے اس کو تنہا یا بیلگری وغیرہ کے ساتھ اسہال و پیچش میں استعمال کرتے ہیں اس کی ٹہنی کاٹنے سے ایک شفاف بے بوگونددار مادہ نکلتاہے۔جو صمغ عربی سے مشابہ ہوتاہے۔اس کٹ بیل کی گوندکہتے ہیں اس کو سفوف بھی شہد میں ملاکر اسہال و پیچش میں دیاجاتاہے۔
کیتھ کے کھانے سے لعاب دہن خشک ہوجاتاہے تالوزبان اور گلے کو چیچک کے آبلوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اس کے جوشاندے سے غرغرے کراتے ہیں علاوہ ازیں جوش دہن درد گلو اور استحکام لثہ کیلئے غرغرے کراتے ہیں سم ریتلا کو دفع کرنے کیلئے اس کا گودا کھلاتے ہیں نیز عضو گزیدہ پر ملتے ہیں ۔
اس کا مغز پیاس کی شدت کو تسکین دیتاہے۔بھوک بڑھاتاہے۔اورمنہ کی بدبو دور کرتاہے۔پکے پھل کے گودے میں چینی ملاکرشربت بھی تیارکیاجاتاہے۔جو بخار کی حالت میں پیاس کو تسکین دیتاہے۔اسکے پتوں کو زیرہ سفید کے ہمراہ پانی میں پیس چھال کر شکر سے شیریں کرکے پتی کے ازالہ کیلئے پلاتے ہیں ۔
اس کے تنے کی چھال کا تازہ شیرہ نکال کر چار تولہ لے کر اس میں سات دانہ مرچ سیاہ اور قطرے گائے کا گھی ٹپکا کر پلانا زچہ کو بچہ جننے کے بعد زچگی کے عوارضات سےمحفوظ رکھتاہے۔اس کی لکڑی بطور مسواک استعمال کرنا مسوڑھوں کو مضبوط کرتاہے۔
درخت کیتھ کی چھال کاعرق بذریعہ پتال جنترک کشید کرکے امراض جلدیہ مثلاًبہق برص اور داد کے اوپر لگاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی معدہ و قلب جگر۔
مضر۔
حلق و لینے ۔
مصلح۔
نمک ،شکر ،مرچ سیاہ۔

No comments:

Post a Comment