WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

9.3.16

نیولا. ورچھ. ورس

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نیولا۔۔۔ابن عرس
Mongoose

ماہیت۔
مشہور عام جانور ہے۔مشابہ چوہے کے مگر اس سے لمبائی میں بڑا ہوتااور اسکی دم بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے۔سانپ کاجانی دشمن اور رنگت میں بھورا ہوتاہے۔
مزاج۔
گوشت گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
ابن بیطارکہتاہے کہ اس کے نخنہ کی ہڈی جننے والی عورت کی ران پر باندھنا عسرولادت کیلئے مفیدہے۔اگر اس کو ذبح کرکے پیٹ کی آلائش نکال کر روغن کنجد میں اس قدر پکائیں کہ جل جائے تو یہ تیل نقرس اور تمام اعضاء کے دردوں کیلئے مفیدہے۔اس کا گوشت سکھایاہوا معجون مروح الارواح کاخاص جزو ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ورچھ ’’بچ ‘‘وج۔
Sweet Flag Root

دیگرنام۔
عربی میں عودالعرج یاوج فارسی میں اگر ترکی بنگلہ میں سفید بچ تیلگو میں واسا گجراتی میں سندھی میں کنی کاٹھی اور انگریزی میں سویٹ فلیگ روٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک بوٹی ہے جس کے پتے نرگس کے پتوں کی طرح لمبے باریک کھردرے ہوتے ہیں پھول کسی قدرنیلااورکئی رنگوں والاہوتاہے۔اس کی جڑیں لمبی لمبی گرہ دار سفیدی مائل اور خوشبودارہوتی ہے۔اس کی جڑ موسم خزاں میں جمع کی جاتی ہے۔اس کی دوقسمیں ہوتی ہیں ایک خوشبو دار جو عموماًانسانی علاج معالجے میں کام آتی ہے۔اس کو ابال بچھ کہاجاتاہے۔دوسری قسم موٹی اوپرسے خالی ہوتی ہے۔اور یہ عموماًگھوڑوں کے مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے۔اس لئے اس کو گھوڑا بچھ کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
وج کا پودا نمناک زمین تالابوں ندی نالوں اور دلدی زمین سے تین ہزار سے چھ ہزار فٹ پہاڑیوں پرہوتایا کاشت کیاجاتاہے۔پاکستان میں کشمیر ہندوستان میں منی پور ناگا کی پہاڑیوں اور کانگڑھ میں پیدا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ برما خراسان یورپ اور امریکہ میں بھی پیدا ہوتی ہے۔

گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
قاطع و مجفف بلغم ،کاسرریاح ،منقیٰ دماغ و اعصاب ،جالی ،مدربول و حیض اور مقوی باہ ہے۔
استعمال۔
رطوبات بلغمی سے دماغ کو صاف کرتی اور فاسد مادوں کو زائل کرتی ہے۔اس لئے نسیان خدر استرخا بدحواسی پاگل پن مرگی یعنی صرع اور فالج کیلئے لکنت میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔وبائی امراض کے دنوں میں جڑ کو چباتے رہنے سے وبائی امراض کے اثر سے محفوظ رہتے ہیں ۔اسے شہد میں ملاکر چٹانے سے بچہ بولنے پر جلدی قادر ہوجاتاہے۔اس کو ملٹھی کے ہمراہ بچوں کے بخار کھانسی اور قولنج میں بھی دیتے ہیں پٹھوں کو تقویت دیتی ہے۔مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے پرانی پیچش اسہال نفع شکم وقرا کو دور کرتی ہے۔اس کا جوشاندہ خون حیض اور پیشاب کا ادرار کرتاہے۔یہ قوت حافظہ کو بڑھاتی ہے اور مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے ضعف باہ اعصابی کو مفیدہے۔
بیرونی استعمال۔
امراض چشم میں بطور سرمہ مفیدہے۔ہر قسم کے حشرات الارض کے دفعیہ کیلئے اس کا جوشاندہ یا جڑ کا سفوف پیس کر زمین پر چھڑک دیتے ہیں ۔فتق پر اس کا ضماد فائدہ مند ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ بطور ضماد درست کرتی ہے۔امراض چشم خصوصاًشب کوری بیاض چشم اور دھند وغیرہ میں خصوصاًبطور سرمہ مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین گرام یا ماشے ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ورس
Flamirgia Grahammana
دیگرنام۔
عربی میں اخوان الزعفران فارسی میں کزکماانگریزی میں فلے منگیاگرے ہماناکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
اس پودے کے پھل سے پختہ ہونے پر زعفران کی مانند ریشے نکلتے ہیں اس کو پیس کر کپڑے رنگتے ہیں ریشوں کا رنگ زرد سرخی مائل اور ذائقہ قدرے تلخ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
علاقہ یمن ،عراق ،عرب 

گرم خشک۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
اکثر زہروں کیلئے تریاق جسم کا مقوی اور مفرح ہے۔خفقان کو مفید غلیظ ریاح کو تحلیل کرتاہے۔جالی اور مقوی باہ ہے گردہ و مثانہ کی پتھری توڑتاہے۔اسکا لیپ چہرے کے داغوں کو مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
تین گرام۔
طب نبوی ﷺاور ورس۔
زید بن ارقم سے روایت ہے کی رسول اللہﷺ نے ذات الجنب کے لئے ورس اور روغن زیتون نافع ہے۔یعنی اس کا لیپ (ترمذی)
ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ عورتیں ولادت کے بعد چالیس دن تک رکی رتیں اور ہم سے بعض اپنے چہرے پرورس کی مالش کرتی تھیں تاکہ چھائیں سے نجات ملے۔۔

No comments:

Post a Comment